دوائیوں کا ایک بنیادی اصول ہے کہ اگر آپ اپنے جسم کے پٹھوں کااستعمال نہیں کریں گےتو اور کمزور ہوجائیں گے، ہر پٹھوں کی طرح آپ کو اپنی آنکھوں کے پٹھوں کو بھی ٹرین کرنا پڑتا ہے تاکہ نظر صحیح کام کرسکے۔
آج ہم آپ کو چند ایسے آزمائیں گئے طریقوں کے بارے میں بتائیں گے جس پر عمل کرکے آپ کی نظر بہتر ہوسکتی ہے۔
دن کے وقت آنکھوں کو آرام دینا بہت ضروری ہے۔ ہر دو سے تین گھنٹے بعد آپ کو اپنی آنکھیں کچھ دیر تک بند کر کے انہیں سکون فراہم کرنا چاہیے۔
دی گئی تصویر میں 16 جانی مانی مشق شامل ہیں جن پر عمل کرکے آپ کی نظر بہتر ہوجائے گی۔ دی گئی ترتیب کے ساتھ اس مشق کی روزانہ ایک بار پریکٹس ضرور کریں۔
چشمہ پہنے والے حضرات کو چاہیے کہ وہ اس کا زیادہ استعمال نہ کریں اور جب کام نہ ہو تو چشمہ اتار لیں۔
دی گئی تصویر کے مطابق 1 سے 6 نمبر کے پوائنٹ تک سرکیولیشن موشن میں اپنی آنکھوں کی مالش کریں۔ اس مالش کیلئے اپنی بیچ والی اور سب سے چھوٹی والی آنگلی کی مدد سے اپنی آنکھوں کی جگہوں کو دبائیں۔ ممکن ہے کہ ذرا سا پریشر محسوس ہو لیکن یہ عمل کرتے ہوئے آپ کو یقیناً درد نہیں ہوگا۔
جب کبھی آپ کھلی ہوا میں باہر چل رہے ہوں تو کوشش کریں کے دور تک دیکھے نہ کہ نیچے اپنی ٹانگوں کو دیکھتے رہیں۔
کوشش کریں کے روز گاجر کا جوس پییں۔
اگر شام کے وقت آپ کی آنکھوں میں جلن یا درد محسوس ہورہا ہو تو آپ آئی ڈراپ کی جگہ ایلو ویرا کے جوس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ ایک گھریلوں ٹوٹکا ہے اسی لئےیاد رہے اس جوس کو پینے سے پہلے ایک بار اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔
جب آپ کی آنکھوں کو تھکن محسوس ہو تو اسے گرم پانی سے دھو لیں۔
کوشش کریں کے سونے سے 2 گھنٹے پہلے ٹی وی یا کمپیوٹر اسکرین کو زیادہ دیر نہ دیکھے۔
بشکریہ: بڑائٹ سائڈ