Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 نومبر 2017 05:58pm

بےدردی سے کتے کو مارنے والا شخص رہا

یہ ماننے پڑے گا کہ انسانیت  اب  معاشرے میں ختم ہوتی جارہی ہے۔  وقتاً فوقتاً  ہمیں ایسی خبریں سننے کو ملتی ہیں جنہیں سن کر آپ حیران  رہ جاتے ہیں۔ کچھ افرادیہاں لوگوں کو اکیلا نہیں رہنے دیتے  اور صرف لوگ ہی نہیں بلکہ یہ افراد  جانوروں کو بھی نہیں چھوڑتے۔

حال ہی میں   ایک چار مہینے کے کتے کو مار کر سڑک کنارے فٹ پاتھ پر پھینک دیا گیا۔ فیس باک صارف مہک والیہ  نے اس حادثے کے بارے میں اپنے فیس باک   پوسٹ میں بتایا کہ کس طریقے سے ایک شخص نے   نیوٹن نامی کتے کی گردن توڑ  کر ماردیا۔ اپنی فیس بک پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ یہ چار ماہ کانیوٹن نامی کتا تھا اور وہ اسکے ساتھ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے کھیلا کرتی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ رات تین بجے ایک شخص نے اس کتے کو مارکر فٹ پاتھ پر پھینک دیا تھا، اگرچہ کہ وہ مشتبہ شخص حراست میں لے لیا گیا تھا تاہم اب پولیس نے اسکو مبینہ طور پر رشوت لے کر رہا کردیا ہے۔

اپنی فیس بک پوسٹ پر انہوں نے عوام سے واقعے کیخلاف آواز اٹھانے کی اپیل بھی کی اور کہا ہے کہ اب اس کتے کا مالک بھی خود کو بے بس اس شخص کی رہائی کے بعد خود کو بے بس محسوس کرتا ہے، اگر آپ کسی ایسے فرد کو جانتے ہیں کہ   کوئی اس حوالے سے کسی طرح کی معاونت کرسکتا ہے تو ان کو آگاہ کیا جائے۔

شکریہ:  اسٹوری پک

Read Comments