بولی وڈ کے معروف اداکار عرفان خان جو نئی رومنٹک کامیڈی فلم 'قریب قریب سنگل' میں دکھائی دیں گے ان کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے فکر مند نہیں کہ ان کی فلمیں زیادہ بزنس کرتی ہیں یہ کم۔عرفان کی آخری فلم 'ہندی میڈیم ' نے دنیا بھر میں 100 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔
حال ہی میں ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بولی وڈ میں نمبر گیم کھیلنا سیکھ گئے ہیں؟ جواب میں نیشنل ایوارڈ جیتنے والے اداکار نے کہا کہ ' مجھے اُس حالت میں نہیں جانا۔ میں سچن ٹنڈولکر نہیں جو زیادہ تر میچوں میں 100 رنز بناتا ہو۔ میں ایک ادکار ہوں جو اپنا کام ایمانداری سے کرتا ہے۔ ایک اداکار کے حیثیت سے مجھے کاروباری معاملات میں نہیں گھسنا چاہیے'
'یہ کہہ کر میں کسی خاص انسان پر اشارہ نہیں کررہا بلکہ ہر انسان کو وہ کام کرنا چاہیے جو اسے اچھا لگتا ہے اور مجھے کام کرتے ہوئے نمبر گیمز بالکل پسند نہیں'
تانوجا چندرہ کی ہدایت کردہ فلم 'قریب قریب سنگل' سے متعلق عرفان کا کہنا تھاکہ وہ فلم کی وجہ سے کافی پریشر اور بےچینی محسوس کررہے ہیں۔
بتاتے چلیں کہ عرفان خان نے فلم'قریب قریب سنگل' میں 'یوگی ' کا کردار ادا کیا ہے اور اس کردار پر انہوں نے بڑی محنت کی ہے ان کے مقابل اداکارہ پرواتھی مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔
بشکریہ: زی نیوز