Aaj Logo

شائع 10 نومبر 2017 03:14pm

بیٹی کی باپ سے لازوال محبت

کہا جاتا ہے کہ بیٹی پریوں کے روپ میں پیدا ہوتی ہے اور بھارتی خاتون پوچا  بجارنیہ انہیں میں سے ایک ہیں۔

جب پوجا کے والد کو  لیور ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی  تو ان کی  پیاری بیٹی   نےاپنا جگر عطیہ کر کے ان کی جان بچائی۔

اس متعلق ڈاکٹر راچت بھوشان  شری وستوا  نے ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'پوجا  کی اپنے والد کیلئے یہ قربانی ان تمام والدین کیلئے ایک مثال ہے جو سمجھتے ہیں  کہ بیٹے ، بیٹیوں کے مقابلے زیادہ ضروری ہوتے ہیں'

پوسٹ کی گئی تصویر انٹرنیٹ پر فوراً وائرل ہوگئی  جس میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں  باپ اور بیٹی کے پیٹ پر ٹانکے لگے ہوئے ہیں جو محبت کی ایک علامت ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ باپ اور بیٹی کا رشتہ تمام رشتوں سے مختلف اور پختہ ہوتا ہے۔

بشکریہ: اسکوپ ووپ

Read Comments