سلمان خان کی نئی فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' کا ٹریلر بروز بدھ جاری کردیا گیا ہے جسے دیکھ کر فلم بین بےحد متاثر ہوئے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ٹریلر کے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم بھی مچ گئی۔ سلمان خان کے مداحوں نے فلم میں ان کی کارگردگی اور ان کے ایکشن اسٹائل کی بھرپور تعریف کی ا ور اب مداح فلم کیلئے بےتابی سے انتظار بھی کررہے ہیں۔ ہدایت کار علی عباس ظفر کے مطابق فلم ایک سچی کہانی پر مبنی ہے۔ ٹریلر میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ کیف ایک مرشل ارٹ ماہرین اور مسلمان جاسوس کا کردار نبھا رہی ہیں جو سلمان خان کے ساتھ مل کر 25 بھارتی نرسوں کو دہشت گردوں کے شکنجے سے بچاتی ہیں۔ اگر آپ کو یاد ہوں تو اس فلم کےپہلا سیکول 'ایک تھا ٹائیگر'پر پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی تھی۔ البتہ فلم نے بھارتی باکس آفس میں بےتحاشہ بزنس کیا اور پاکستان کے مداحوں نے پابندی عائد ہونے کے باوجود انٹرنیٹ کے ذریعے فلم'ایک تھا ٹائیگر' کو دلچسپی کے ساتھ دیکھا لیکن ممکن ہے کہ پچھلے سیکول کی طرح اس فلم پر بھی پاکستان میں پابندی لگا دی جائے گی۔ جہاں مداح فلم کے نئے سیکول کیلئے بےتابی سے انتظار کررہے ہیں وہی پاکستان کے مشہور اداکار شان شاہد نے فلم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ 'کترینہ فلم میں کیوں ایک پاکستانی جاسوس کا کردار نبھارہی ہیں؟'۔ شان کی نظر میں یہ بات تھیک نہیں کہ پاکستانی کردار کو ایک جاسوس کے روپ میں دکھایا جارہا ہے۔ اس بات کا اندازہ ہم ان کے ٹوئٹ سے بھی لگا سکتے ہیں۔ Why is Katrina playing a spy from Pakistan the writer needs to do his homework stop fooling people in the name of cinema grow up guys — Shaan Shahid (@mshaanshahid) November 8, 2017 جہاں شان شاہد فلم کے خلاف ہے وہی پاکستان کے چوکلیٹی بوئے عمران عباس فلم ریلیز ہونے کا انتظار کررہے ہیں جس کا ذکر انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی کیا۔ So looking forward to watch Tiger Zinda Hai.. Good luck @BeingSalmanKhan and whole team TZH! — Imran Abbas (@ImranAbbas) November 7, 2017 ادھر پاکستانی اداکار عمران عباس نے بھی اس حوالے سے بیان دیا ہے اور لگتا ہے کہ عمران بھی سلمان خان کے مداحوں میں سے ایک ہیں جس کی وجہ سے وہ یہ بھی امید کرتے ہیں کہ فلم 'ایک تھا ٹائیگر ' کو پاکستان میں ریلیز کیا جائے گا۔ #tigerzindahai should be released in Pakistan. — Imran Abbas (@ImranAbbas) November 7, 2017 اب دیکھنا یہ ہے کہ فلم'ایک تھا ٹائیگر' پاکستان میں ریلیز کی جائے گی یہ نہیں؟ خیر یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ اگر آپ نے فلم کا ٹریلر اب تک نہیں دیکھا تو یہاں آپ ٹریلر کی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔