ہری مرچ کو عام طور پر ملک کے زیادہ تر پکے ہوئے یا پھر پکنے کے دوران مرحلے میں استعمال کیا جاتا ہے، تاہم ہری مرچ میں مرچیں تیز ہی نہیں ہوتیں بلکہ اس کے اندر متعدد وٹامنز بھی شامل ہوتے ہیں اور یہی وٹامنز انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہیں، ذیل میں اسکے بعض فوائد بیان کیے گئے ہیں۔
کیلوریز کی صفر مقدار اور میٹابولزم کی ٹوٹ پھوٹ میں اضافہ
ہری مرچ میں کیلوریز کی مقدار صفر ہوتی ہے اور حقیقت میں یہ اس سے انسانی جسم میں میٹابولزم کے عمل میں پچاس فیصد سے زائد اضافہ ہوتا ہے اور یہ عمل محض تین گھنٹے کے قلیل وقت میں ہوجاتا ہے۔
کینسر کیخلاف تحفظ
ہری مرچوں میں اینٹی اوکسی ڈینڈ کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جوکہ کینسر کے خلاف انتہائی موثر ہے اور ہری مرچ کھانے والے افراد عام طور پر اس مرض سے کافی محفوظ رہتے ہیں۔
جسم کا درجہ حرارت معتدل رکھنے میں معاون
ہری مرچ انسانی جسم کے درجہ حرارت کو معتدل رکھنے میں بھی کافی معاون ثابت ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارت، بنگلادیش میں گرم مقامات پر عام طور پر ہری مرچ کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔
معدے کے لئے مفید
ہری مرچ کے کھانے سے جو درجہ حرارت انسانی جسم میں پیدا ہوتا ہے ، یہ معدے کیلئے کافی مفید ہے اور یہ السر کیخلاف کافی قوت مدافعت مہیا کرتا ہے، اگرچہ کہ السر میں مبتلا افراد کیلئے مرچوں والے کھانے کا استعمال ممنوع ہوتا ہے اور یہ ان کیلئے پریشانی کا باعث بھی بنتا ہے۔
ذیابیطس میں مفید
ہری مرچ انسانی جسم میں بلڈ شوگر کو بھی لیول میں رکھنے کا باعث بنتی ہے اور اگر آپ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں تو صحت مند غذا کیلئے مرچوں میں آپکا حل پوشیدہ ہے۔
Courtesy: food.ndtv.com