سٹوریج ماہرین کے مطابق انڈوں کو فریج کے غلط حصہ میں رکھنے کی وجہ سے آپ کی صحت خراب ہوسکتی ہے۔ اسپیس اسٹیشن کمپنی کی سٹوریج مارکیٹنگ مینیجر ، ولاٹکا لیک کا کہنا ہے کہ ' ناشتہ میں کھانے والے انڈوں کو پلاسٹک ریک میں یا پھر فریج کے دروازے کے ساتھ بنی ہوئی ٹرے میں نہ رکھے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'انڈوں کا ذخیرہ بنانے پر لمبی بحث و مباحثہ کی جاسکتی ہے، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ انہیں فریج میں رکھنا چاہیے اور کچھ کہتے ہیں کہ انہوں کچن میں ہی رکھنا چاہیے' انہوں نے مزید کہا کہ 'اتفاق رائے یہ ہے کہ انڈوں کی ذخیرہ اندوزی فریج میں کرنی چاہیے لیکن فریج کے ساتھ بنے ٹرے میں اسے نہ رکھا جائے' انڈوں کو فریج کے اس حصہ میں رکھنے سے انڈوں کے درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ آتا ہے کیونکہ آپ بار بار فریج کھولتے رہتے ہیں۔ اسی لئے کوشش کی جائیں کہ انڈوں کر فریج کے اندر بنے شیلف میں رکھا جائیں جہاں آپ کھانے کی دوسرے اشیاء رکھتے ہیں۔ بشکریہ: ریڈر ڈائجسٹ