Aaj Logo

شائع 04 نومبر 2017 01:28pm

دنیا کا مہنگا ترین پیزا

پیزا کا ذائقے ہمیشہ سے لوگوں کیلئے مزیدار رہا ہے اور شاید اسی وجہ سے لوگ پیزا کے پیچھے پاگل ہیں۔ کوئی بھی خوشخبری ہو یا پھر دعوت ہوں سب پیزا کی ہی فرمائش کرتے ہیں اور تو اورپیزا پر اپنی پسندیدہ سبزی اور پنیر کودیکھ کر منہ میں پانی بڑھ آتا ہے۔

اس اطالوی کھانے پر لوگ جہاں طرح طرح کے تجربہ کرتے ہیں وہی  اطالوی سے تعلق رکھنے والے کچھ باورچی نے مل کر دنیا کا سب سے مہنگا پیزا  بنالیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پیزا کو کھانا کیلئے آپ کی جیب میں 77 لاکھ روپے ہونا ضروری ہے۔

جی ہاں۔ یہ سچ ہے۔  'لوایس 13' کے نام سے مانے جانے والا یہ پیزا اب تک کا سب سے مہنگا ترین پیزا ہے۔

باورچی کی ٹیم سے ایک باورچی 'ریناٹو ویولا' نے میڈیا کو بتایا کہ پیزا کی یہ کرسٹ 72 گھنٹوں میں تیار ہوئی ہے۔

تین باورچی کی مدد سے بننے والے اس پیزا کی قطر 20سینٹی میٹر ہے جسے دو لوگ کھاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ  پیزا کیلئے زیادہ تراجزاء فرانس اور اٹلی سے منگوایا گیا۔

اس مہنگے پیزا میں ٹوپنگ کیلئے 3 قسم کےغیر ملکی،  مچھلی کے اچار استعمال کیے گئے۔

مزید اجزاء   یورپ کے الگ مقامات سے  منگوائے گئے ہیں جس کی مدد سے یہ بہترین  'لوایس 13' پیزا تیار کیا گیا۔

بشکریہ: زی نیوز

Read Comments