Aaj Logo

شائع 02 نومبر 2017 02:09pm

عالیہ بھٹ نے کس اداکارہ کو اپنا ٹرینر منتخب کرلیا

بولی وڈ اسٹارز  ہمیشہ سے فٹنس کے پیچھے پاگل دکھائی دیتے ہیں کیونکہ ان کا کام ہی ایسا ہی جس  کی وجہ سے فٹ رہنا ان کیلئے بےحد ضروری ہے۔

اچھی جسامت، خوبصورت، اور جوان دکھنا ہر اسٹارز کیلئے اہم ہوتا ہے جس کیلئے وہ ورزش اور اچھی خوراک کا استعمال کرتے ہیں۔

فٹنس انسٹرکٹر یاسمین کراچی والا بےشمار بولی وڈ اسٹارز کو  ٹرین کرچکی ہیں جن میں کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں۔  حال ہی میں یاسمین کو جم آنے میں دیر ہوگئی جبکہ کترینہ اور عالیہ وہاں پہلے سے موجود تھیں۔

ایسے میں وقت کو ضائع کئے بغیر کترینہ کیف  ، عالیہ بھٹ کی انسٹرکٹر بنتے ہوئے نظر آئیں۔ یہی نہیں بلکہ کترینہ کیف  ٹریننگ کرتے ہوئے سخت بھی نظر آئیں۔

دونوں اداکاروں نے اس ورزش سیشن کا خوب مزہ لیا اورلگتا ہے کہ عالیہ بھٹ نے اپنے نئے ٹرینر کا انتخاب کر لیا ہے۔

دیکھے یہ ویڈیو:

This is what happens when @yasminkarachiwala doesn't show up ..... you’re doing good @aliaabhatt .... don't worry only 300 more squats .... #whatarefriendsfor #gymlife

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif) on

بشکریہ:  دی ایمرجنگ انڈیا

Read Comments