بیکٹن لندن میں ریشم خان اپنی 21ویں سالگرہ پراپنے کزن جمیل مختار کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی ہوئی تھیں تب ہی اچانک ایک نوجوان ان کے چہروں پر ایسڈ پھینک کر فرار ہوگیا۔ اس حادثے کے بعد دونوں کی زندگیاں بدل گئیں۔ حملہ آور نے ریشم کے جسم کو ضرور متاثر کیا لیکن انہوں نے کبھی ہار نہیں مانی ۔ حادثے کے بعد ریشم نے ایک جذباتی خط لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ کیے گئے حملے کی وجہ سے انہیں کتنی مصیبت اٹھانی پڑی اور یہی نہیں بلکہ ان کاماڈل بننے کا خواب بھی ٹوٹ گیا۔ صحت یابی کے بعد انہوں نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکرنا شروع کیں۔ چار مہینے گزرنے کے بعد ریشم خان نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔جس میں ان کی ناقابل یقین طور پر صحت یاب دیکھی جاسکتی ہے۔ Time to stop hiding #NewProfilePic pic.twitter.com/OtscbEJUh8 — Resh (@ReshKhan_) October 28, 2017 ٹوئٹر کے صارفین نے ریشم خان کی تعریف کرتے ہوئے حملے کی تعزیت بھی کی۔ Not saying it as a formality but you are the most brave girl I’ve ever come across and you look beautiful @ReshKhan_ ! https://t.co/wredWxtfe1 — Natasha Kundi (@NatashaKLondon) October 28, 2017 ریشم خان نے اپنی بہادری سےکافی لوگوں کو متاثر کیا جس کا ذکر ان کے مداح نے ٹوئٹر پر بھی کیا۔ Rock on Resh 🍻 You're a bit of an inspiration, you know that? — Law Turley (@treacle_a) October 29, 2017 بشکریہ:اسکوپ وہوپ