Aaj Logo

شائع 31 اکتوبر 2017 04:40pm

جاپان کی کمپنی میں سگریٹ نا پینے والوں کیلئے ایک دن زیادہ چھٹی

جاپان کی ایک مارکیٹنگ کمپنی نے آفس اسٹاف کاسگریٹ پینے کی عادت ختم کرنے کیلئے  ایک نیا طریقہ اپنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے سگریٹ نا پینے والے ملازم کو  سال میں چھ مزید چھٹیاں دینے  کا اعلان کیا ہے تاکہ لوگ سگریٹ پینا کم کردیں۔

کمپنی کا نام 'پیالا انک' کے نام سے مشہور ہے ۔ کمپنی نے ایک ملازم کی سگریٹ نوشی  کے متعلق شکایت پر مدنظر رکھتے ہوئے   مزید چھٹیوں کا اعلان ستمبر میں کیا۔

سگریٹ نا پینے والے ملازم نے تمباکو نوشی کے متعلق کمپنی سے شکایت کی جس کے ردعمل میں کمپنی کے سی ای او نےایکشن لیتے ہوئے  سگریٹ نا پینے والے ملازم کیلئے  چھٹیاں بڑھانا کا فیصلہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹوکیوں سے تعلق رکھنے والی یہ کمپنی بلڈنگ کے انتیسوے فلور پر واقع ہے جہاں ہر 15 منٹ بعد سگریٹ پینے کا واقفہ لیا جاتا ہے۔

کمپنی کے سی ای او کو امید ہے کے ان کی یہ ترکیب  کمپنی  کیلئے ایک مثبت مثال بنے گی اور اسٹاف کے لوگ سگریٹ پینا چھوڑ دیں گے۔

گزشتہ کچھ مہینوں سے جاپان کی طرف سے تمباکونوشی کی تعداد کم کرنے کی کوششیں دیکھی جارہی ہیں ۔

بشکریہ:  زی نیوز

Read Comments