Aaj Logo

شائع 31 اکتوبر 2017 02:16pm

چینی ریسٹورینٹ میں صرف عقل مند لوگوں کیلئے ڈسکاؤنٹ

چین کےایک ریستوراں  میں صرف  ان گاہکوں کو ڈسکاؤنٹ دیا جارہا ہے جنہوں نے ورلڈز لیڈنگ اکیڈمی جرنلز میں ارٹیکل پبلش کیا ہو۔

ایلائٹ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہونے والے چند ڈاکٹر  نے مل  کراس چینی ریستوراں  کو تعمیر کیا تھا۔

ریسٹوراں کی پروموشن شروع ہوتے ہی لوگوں کا ہجوم بڑھنے لگا۔ لوگ اپنی سیٹ پانے کیلئے لمبی لمبی قطاروں  میں لگے رہتے ہیں۔

ریستوراں کے منیجر ٹونگ باوڈنگ کا کہنا ہے کہ 'ستمبر میں ڈسکاؤنٹ جاری کرنے کے بعد،روز دوپہر اور شام کو یہاں تقریباً 100 ڈاکٹر تشریف لاتے ہیں، یہاں تک کے بیجنگ شہر  سے باہررہنے والے ڈاکٹرز بھی یہاں کا بار بی کیو کھانے کیلئے ہوائی جہاز سے اڑ کر آتے ہیں'

رپورٹ کے مطابق ٹونگ  کے پاس ایک ایسی نوٹ بک ہے جن میں وہ  یہ ریکارڈ رکھتے ہیں کےکس گاہک نے اپنا اکیڈمک پیپر کہا پبلش کیا ہے۔ اب تک ان کی نوٹ بک کے 65 صفحے بڑھ چکے ہیں۔

اس ماسٹر مائنڈ پروجیکٹ کے پیچھےمشرقی وسطی سے تعلق رکھنے والے سرجن وینگ جیان اور ان کے کچھ ڈاکٹر دوستوں  کا ہاتھ ر ہا۔

یاد رہے کے یہ ریستوراں اسی سال  اپریل کے آخر ی میں شروع کیا گیا تھا جوبعد میں صحت مند کھانا فراہم کرنے کی وجہ سے مشہور ہوا البتہ کچھ لوگوں کویہ ریستوراں  کم اور ڈاکٹروں کا کلب زیادہ محسوس ہوتا ہے۔

ریستوراں کی ایک پولیسی کے تحت  استعمال کیا گیا کوکنگ آئل  کھانے کیلئے دوبارہ استعمال نہیں کیا جاتا۔

بشکریہ:  زی نیوز

Read Comments