Aaj Logo

شائع 30 اکتوبر 2017 04:28pm

زہنی دباؤسے چھٹکارا پانے کیلئے 7 ترکیبیں

کسی عقل مند شخص کا کہنا ہے کہ جب ایک انسان تمام صورتحال سے خود لڑنے  لگ جاتا ہے تو زہنی دباؤ بڑھ جاتا ہےجس سےانسان کی دماغی اور  جسمانی صحت خراب ہونے لگتی ہے۔

زہنی دباؤ کی وجہ سے آپ کسی کام پر صحیح توجہ نہیں دے پاتے ، آپ پریشان ہونے لگتے ہیں یہی نہیں بلکہ آپ کا سر اور بدن درد کرنے لگتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے مزاج میں تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ زہنی دباؤ سے چھٹکارا پانا زیادہ مشکل نہیں۔ ہم آپ کو چند ایسی ترکیبیں بتارہے ہیں جن پر عمل کرکے زہنی دباؤ سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔

زہنی دباؤ کی اہم وجہ

سب سے پہلے وہ وجوہات جاننا ضروری ہے جس کی وجہ سے آپ زہنی دباؤ کا شکار بنے۔ اس کیلئے آپ کو کچھ وقت سکون سے سوچنا چاہیے  اور وہ عمل یا  چیزیں لکھ لیں جو آپ کو پریشان کررہی ہوں۔

جڑی بوٹیاں کا استعمال

جڑی بوٹیوں کو اپنی روز مرہ کی خوراک کا حصہ بنائیں۔  نئی ریسرچ کے مطابق  جڑی بوٹی' اشواگھندہ ' ا دوبارہ جوان کردینے والی خصوصیت کی وجہ سے مشہور ہے جو     عصبی نظام  اور قوت مدافعت کے درمیان صحت  مند  توازن برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے ، نتیجے میں زیادہ مدت تک  نقصان دینے والے اثرات کم ہوجاتے ہیں۔

روزانہ ورزش

روزانہ ورزش کرنے سے یہ پیدل چلنے سے زہنی دباؤکم ہوتا ہے اور آپ کے جسم کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔

کچھ وقت ورزش کرنے کی وجہ سے  آپ کے دماغ کو سکون اور پٹھوں کوآرام ملتا ہے نتیجے میں زہنی دباؤ  کم ہوجاتا ہے۔

صحت مند غذاکا استعمال

زہنی دباؤ اور خوراک کا گہرا تعلق ہے۔  دباؤ کی وجہ سے  ہم  زیادہ جنک فوڈ کھانے لگ جاتے ہیں جس کے نتیجے میں صحت خراب ہوجاتی ہے۔ اسی لئے میٹھی  اور چکنائی  والی خوراک سے پرہیز کریں اور اس کی جگہ پھل اور سبزی کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔

اس کے علاوہ  اومیگا  -3 فیٹی ایسڈ سے مالا مال مچھلی کا استعمال کریں۔

مکمل نیند

ایک انسان کو صحت مند رہنے کیلئے  سات سے نو گھنٹے کی نیند کرنا  ضروری ہے۔  اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ  نئے دن کی تمام صورتحال سے لڑنے کیلئے آپ کی نیند مکمل ہونی چاہیے۔

میوزک کا استعمال

میوزک  کئی طریقوں  سے  آپ کی  مزاج میں تبدیلی لاتا ہے۔ میوزک  بایو  کمیکل دباؤ  کو ٹرگر کرتا ہے جس کی وجہ سے  زہنی دباؤ  کم ہوتا ہے۔

کھل کر ہنسنا

زہنی دباؤ کا تعلق زیادہ تر ناراضگی  سے ہوتا ہے ایسے میں کھل کر ہنسنا اور اردگرد کی چیزوں سے خوش ہونا  آپ کیلئے بے حد ضروری ہے۔ ایک اچھی ہنسی آپ کے مزاج کو بہتر اور جسم میں دباؤ کے حارمونز کو کم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ دماغی کمیکل 'انڈورفنس' کی کارگردگی کو بڑھاتی ہے  جس کی وجہ سے زہنی دباؤ کم ہوتا ہے۔

بشکریہ: وٹی فیڈ

Read Comments