Aaj Logo

شائع 27 اکتوبر 2017 01:49pm

سنجے دت دوبارہ قانونی تنازعے کا شکار

سنجے دت  ایک مرتبہ پھر  عدالتی  تنازے کا شکار ہوگئے۔ تین سال جیل کی سزا کاٹنے کے بعد ایک  مرتبہ پھر ان کو متنازعہ بیان پر عدالت میں طلب کرلیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق   دوہزار نو میں ایک تقریب میں سنجو بابا نے بھارتی سیاستدان  مایاوتی  کو "جادو کی چھپی' دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ، تاہم ان عدالت کو عورت کی عزت نہ کرنے سے مربوط کرتے ہوئے  عدالت نے  سنجے دت کو 16 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔

یادرہے کےمکالمہ 'جادو کی چھپی' ان کی 2003 کی فلم' منا بھائی ایم بی بی ایس 'سے ماخوذ  تھاجس کا مطلب ہے' زور سے گلے لگنا'۔حالیہ رپورٹ کے مطابق بارانکو  مجسٹریٹ نے سنجے  دت کو حاضری کیلئے دوبارہ سمن جاری کردیئے ہیں ۔

یادرہے کے سنجے دت جنہوں نے جیل سے رہائی پاتے ہی  فلم 'بھومی' میں اپنے کردار نبھایا ہے ، وہ آگےدوسری فلمیں'صاحب'، 'بیوی '،' گنگسٹر 3' اور 'تورباز' میں دیکھے جائیں گے۔

بشکریہ: بالی وڈ ہنگامہ

Read Comments