بولی وڈ کےسپر اسٹار عامر خان نے اپنے کیریئر کا آغاز کیٹن مہتا کی 1984 کی فلم 'ہولی ' سے کیا جو البتہ کامیاب نہ ہوسکی۔چار سال انتظار کرنے کے بعد عامر خان کو' قیامت سے قیامت' تک دیکھا گیا ، فلم میں عمدہ کرگردگی کی وجہ سے انہیں انڈین سنیما کو ہیرو مانا گیا۔ عامر خان اپنی اچھی اداکاری اور خوبصورت انداز کے باعث کافی لوگوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہیں۔ تین صدی گزرنے کے بعداب شو بز کی دنیا میں عامر خان کا شمار اداکار، پروڈیوسر اور فلم ساز میں کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہر چیز کو باریکی سے دیکھنے کی وجہ سے عامر خان انڈیا کے سب سے مانے جانے والے سپر اسٹار بن چکے ہیں۔مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے عامر خان کافی روپ میں دیکھے گئے۔ آج ہم آپ کو ان کے چند ایسے روپ کے بارے میں بتائیں گے جنہیں مداحوں نے خوب سراہا ہے۔ منگل پانڈے کیپٹن مہتا کی فلم 'منگل پانڈے' البتہ باکس آفس میں کامیاب نہ ہوسکی لیکن 1857 میں ہونے والے ہنڈو بغاقت کے پس منظر پر مشتمل اس فلم میں عامر خان کو ایک نئے روپ میں دیکھا گیا جس میں لمبی موچھیں اور لمبے بال شامل ہیں۔ گجنی اے آر موروگادوس کی ہدایت کردہ سائیکولوجیکل اور ٹھرلر فلم میں عامر خان کوایک بھول جانے والی بیماری تھی جو ایک حادثے کی وجہ سے پیش آئی۔ اس فلم کیلئے عامر خان نے اپنے بال منڈوائے اور سر پر ایک لکیر کانشان بھی بنایا جو بعد میں لوگوں کو درمیان ایک فیشن بن گیا۔ اس کے علاوہ عامر خان نے اپنی جسامت پر بےحد محنت کی اور فلم کے کچھ گانوں کیلئے ہیئر اسٹائل بھی تبدیل کیا۔ ٹھری ایڈیٹس راج کمار ہیرانی کی فلم 'ٹھری ایڈیٹس 'میں رنچھوڑداس چانچار کا کردار نبھانے والے عامر خان نے ایک جوان لڑکے کے روپ میں فلم بین کو بے حد متاثر کیا ، اس کے علاوہ انہوں نے چھوٹا دکھنے کیلئے اپنا وزن بھی کم کیا۔ یہی نہیں بلکہ باکس آفس میں بھی اس فلم نے ڈھوم مچادی۔ پی کے راج کمار ہیرانی کی فلم 'پی کے' میں خلائی مخلوق کا کردار صرف عامر خان ہی نبھاسکتے تھے۔ فلم میں عامر خان کو بڑے کان ، سبز آنکھیں اور عجیب کپڑے پہنے دیکھا گیا۔ فلم میں خلائی مخلوق کا کردار نبھانے کیلئے انہوں نے اپنی جسامت پر بھرپور محنت کی اور لوگوں کا دل جیتنے میں کامیاب رہے۔ دنگل فلم 'دنگل' میں عامر خان کوپہلوان مہاویر سنگھ کے روپ میں دیکھا گیا ۔ عامر خان کے اس کردارنے نہ ہی بھارت میں دھوم مچائی بلکہ اس کی چرچہ پوری دنیا میں کی گئی۔ اداکار عامر خان نے پہلوان کے روپ میں ڈھلنے کیلئے چالیس کلو وزن بڑھایا۔ یقیناً اتنا وزن بڑھانا کوئی آسان عمل نہیں اور دیکھا جائیں تو آج تک کسی اداکار نے فلم کیلئے خود کو اتنا نہیں بدلا۔ یادر ہے کے عامر خان ایک بار پھر ہمیں حیران کرنے کیلئے نئی فلم'ٹھگ آف ہندوستان' میں دیکھے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق عامر خان کے نئے روپ کی تصاویر لیک کی جاچکی ہیں اور مداح فلم دیکھنے کیلئے بےحد انتظار کررہے ہیں۔ امید ہے ہر بار کی طرح اس بار بھی عامر خان کو ایک نئے روپ میں دیکھے جائیں گے اور اس طرح وہ مداح کا دل جیتنے میں کامیاب رہیں گے۔ فلم میں امیتابھ بچن ، فاطمہ ثنا شیخ اور کترینہ کیف بھی شامل ہیں۔ بشکریہ: زی نیوز