Aaj Logo

شائع 24 اکتوبر 2017 06:07am

ہاتھوں کو ہمیشہ جوان رکھنا چاہتے ہیں تو ان طریقوں پر عمل کریں

ہاتھوں سے لوگ عموماً آپ کی عمر کا اندازہ لگا لیتے ہیں کیونکہ چہرے کی بانسبت عمر ہاتوں پر جلدی نمایاں ہونے لگتی ہے۔ لیکن اگر آپ کے ہاتھ جوان اور خوبصورت ہوں تو کوئی آپ کی عمر کا اندازہ نہیں لگا سکتا، اس کے لئے آپ کے ہاتھوں کو بھر پور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ عام طور پر لوگ نہیں دیتے۔

آج ہم آپ کو ہاتھوں کو خوبصورت اور جوان رکھنے کے چند ایسے طریقے بتائیں گے جن پر عمل کر کے نہ صرف آپ ان کی عمر بڑھا سکتے ہیں بلکہ خوبصورتی میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔

صابن کا بے تحاشہ استعمال آپ کے ہاتھوں پر موجود موئسچرائزر کو ختم کر دیا ہے اور اس سے ہاتھوں پر کھردرا پن آنے لگتا ہے، لہذا اپنے ہاتھوں کو دھونے سے پہلے ان چیزوں کا خاص خیال رکھیں۔

ہاتھ دھونے کے لئے اینٹی بیکڑیریل صابن کا استعمال ہر گز نہ کریں حتیٰ کہ آپ کو شدید ضرورت محسوس نہ ہو۔ خوشبو لگانے سے گریز کریں اس سے آپ کے ہاتھوں میں خشکی کے باعث خارش پیدا ہو سکتی ہے۔

کسی ایسے موئسچرائزر کا انتخاب کریں جس میں جوجوبا یا زیتون کا تیل ہونے کے ساتھ ساتھ ایو ویرا شامل ہو۔

کوشش کریں کہ اپنے ہاتھوں کو نیم گرم پانی سے دھوئیں تاکہ ہاتھوں پر موجود حفاظتی تہہ برقرار رہ سکے۔

ہاتھوں کو خشک کرنے کے لئے الیکٹرک لئیرز کے بجائے ٹشو پیپر کا استعمال کریں۔

کام کاج کے دوران آپ کے ہاتھ مسلسل مصروف رہتے ہیں اور تھک جاتے ہیں اس دوران ٹھنڈے گرم اور کیمکلز سے بھرپور صابن آپ کے ہاتھوں کو مزید خراب کرتے ہیں لہذا ان تمام مشکلوں سے بچنے کے لئے بہتر ہے کہ آپ دستانوں کا استعمال کریں ۔

ایک اچھی کریم آپ کے ہاتھوں کے لئے بیحد مفید ہے جیسے بال دھونے کے لئے شیمپو بیحد ضروری ہے اسی طرح ہاتھوں کو صابن سے دھونے کے بعد ایک اچھی کریم لگانا بیحد ضروری ہے لہذا کوشش کریں کہ دن میں دو بار  ( صبح اور رات) ہاتھوں پر کریم لگائیں اگر آپ کی جلد خشک ہے تو کوشش کریں کہ جب جب آپ ہاتھ دھوئیں اس کریم کو لگا کر اپنے ہاتھوں کو ملائم رکھیں۔

ہاتھوں کے علاوہ آپ کے ناخن بھی موئسچریئزر مانگتے ہیں لہذا ان کی نگہداشت کے لئے ناخنوں پر بھی کریم لگائیں

کریم لگانے کے علاوہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں کیونکہ آپ کی جلد کو بیرونی اور اندرونی دونوں جانب سے توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

کریم کے علاوہ آپ کے ہاتھ ہفتے میں ایک بار اسکرب بھی مانگتے ہیں ہاتھوں کے لئےماسک آپ اپنے فریج میں موجود چیزوں سے با آسانی بنا سکتے ہیں۔

جیسے کہ ایک ایواکادو کو ایک انڈے کی زردی میں مکس کریں اس میں ایک لیموکا رس شامل کریں اور اپنے ہاتھوں پر لگا کر مساج کریں اور بیس منٹ تک لگا رہنے دیں ۔

اس کے علاوہ زیتوں کے تیل اور چینی کی مدد سے بھی آپ اسکرب تیار کر سکتے ہیں۔

اگر آپ ان تمام چیزوں کو کرتے وقت سستی محسوس کریں تو چہرے پر لگائے گئے ماسک کو اپنے ہاتھوں پر بھی لگا سکتے ہیں۔

ہاتھوں پر عمر کے نمایاں ہونے کے پیچھے ایک اور بڑی وجہ موجود ہوتی ہیں جسے ہائپر پگمنٹیشن کہا جاتا ہے۔

اس کا تعلق جگر کی بیماری یا عمر سے نہیں ہوتا بلکہ سورج کی شعاعوں کے باعث ہوتا ہے ۔

سورج کی روشنی ہمارے جسم کی لئے مفید ہے لیکن بعض اوقات جلد کے لئے خطرناک بھی ثابت ہوتی ہے لہذا اپنے ہا تھوں پر روزانہ سن اکرین کا استعمال کریں اس کے علاوہ اگر آپ اپنی رنگت صاف کرنا چاہتے ہیں تو ایک چائے کی چمچ لیموں کا رس ایک چائے کہ چمچ دودھ اور ایک چائے کی چمچ شہد شامل کر کے ہاتھوں پر لگائیں اس کے روزانہ استعمال سے آپ اپنے ہاتھوں کی رنگت میں نمایاں فرق محسوس کریں گے۔

بشکریہ: برائٹ سائڈ

Read Comments