Aaj Logo

شائع 15 اکتوبر 2017 03:21pm

'انسٹاگرام'کے ان 4 طریقوں پر عمل کرکےآپ اپنا وزن کم کرسکتے ہیں

سوشل میڈیا ایپ 'انسٹاگرام 'دوست احباب کی خیر خبر رکھنے یا آئندہ نے والے رجحانات سے واقف رہنے کے علاوہ  آپ کی صحت کو لے کر کافی مفید ہوسکتی ہے۔

اگر آپ وزن کم کررہے ہیں  تو یہ ایپ آپ کیلئے بےحد مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

اس ایپ کو درج ذیل چار طریقوں سے استعمال کر کے آپ اپنے مقاصد تک پہنچ سکتے ہیں۔

آپ اپنی کاوشوں میں پیش رفت کی تصاویر پوسٹ کرسکتے ہیں

وہ تمام سیلفیز اور تصاویر جو  اس جدوجہد کی پیش رفت میں لی گئیں بتاتی ہیں کے اس معاملے میں آپ کتنا آگے آگئے ہیں۔

آپ تصاویر میں کم ہونے والے وزن کا عدد تو نہیں دیکھ سکتے لیکن خود کو مضبوط اور پتلا دیکھ کر یہ ضرور محسوس ہوگا کہ آپ کی محنت رائیگاں نہیں جارہی۔

انسٹاگرام کو بطور فوڈ جرنل بھی استعمال کیا جاسکتا ہے

صحت مند کھانا ،وزن کم کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے اور روز کی لی جانے والی خوراک لِکھ لینا یا کیلوری کاؤنٹنگ ایپ کا استعمال کرنا اثر رکھتا ہے۔ کیوں کہ ممکن ہے آپ بھول جائیں کے آپ نے کیا کھایا ہے۔

مضبوط  کمیونٹی

اگرچہ آپ انسٹاگرام صارفین کو جانتے نہیں ہوتے  لیکن وہ  صحت مند طرز زندگی کے اقدار کو شیئر کرتے ہیں۔ انسٹاگرام صارفین کے حوصلہ افزا کمنٹس، مشورےاور  ترکیبیں بھی آپ کو آپ کے مقصد کی جانب گامزن رکھ سکتے ہیں۔

ہر طریقے سے متاثر کرنے والی سوشل ایپ

انسٹاگرام فوڈ اور فٹنس  کے معاملات سے بھرپور ہے۔ منفرد صحت مند  ریسیپی  سے لے کر،  فٹنس ٹپس اور ورزش تک کی ہدایات انسٹاگرام پر موجود ہیں۔

بشکریہ: ایم ایس این

Read Comments