شمال مغرب لندن میں ایک 9 سالہ بھارتی بچی کی پین کیک کا ایک نوالہ کھاتےہی الرجک ردعمل کے سبب موت واقع ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق نینیکا ٹیکو کوڈیری مصنوعات سے الرجی تھی اور اس نے اپنےو الدسے پین کیک پر بلیک بیریز ڈالنے کا کہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق اس نے یہ پھل پہلے کبھی نہیں کھایا تھا اور پہلا نوالہ لیتے ہی وہ نیلی پڑ گئی اور گر گئی۔
اگرچہ اس کے گھر والوں نے اُسے سنبھالنے کی کوشش کی اور واقعہ کے چند منٹ بعد ہی وہاں ڈاکٹر بھی پہنچ گئے لیکن بچی کو دل کا دورہ پڑ چکا تھا۔
والدین کو شک ہے کہ کھانے میں ہی کچھ خرابی تھی جو ان کی بیٹی کی موت کی وجہ بنی۔
بشکریہ: زی نیوز