سیب
اگر آپ بچوں کی سانس میں سیٹی کی آواز سنیں تو انہیں ایک گلاس سیب کا رس پلادیں۔برطانوی تحقیق کے مطابق وہ بچے جو دن میں ایک بار سیب کا جوس پیتے ہیں ان میں سانس لیتے وقت سیٹی کی آواز آنے کا مسئلہ ان بچوں کی نسبت جو کبھی کبھار پیتے ہیں،سے نصف ہوجاتا ہے۔
زیتون کا تیل
زیتون کے تیل میں موجود فیٹس آپ کی جِلد، بال اور دل کیلئے ہی نہیں بلکہ پھیپھڑوں کی صحت کیلئے بھی بہت زبردست ہوتا ہے۔زیتون کا تیل فضائی آلودگی کے سبب صحت کو لاحق خطرات جیسے کہ بلڈ پریشر کا بڑھ جانا اور خون کی رگوں کا کمزور ہوجا نا، سے لڑنے میں مدد دے سکتا ہے۔
کافی
کافی کا کپ دماغ کو ترو تازہ کرنے کے علاوہ دمہ کی علامات کو بھی ختم کرسکتا ہے۔ کافی میں موجود کیفین برونکو ڈائلیٹر کا کردار ادا کرتی ہے، جو کشیدہ سانس کی نالیوں کو کھولتی ہے اور پٹھوں کے تناؤ کو کم کرتی ہے۔
متعدد چھوٹی تحقیقوں سے معلوم ہوا ہے کہ کیفین آپ کے پھیپھڑوں کی کارکردگی کو چار گھنٹے تک بہتر کرسکتا ہے۔
سبز چائے
سبز چائے کے گرما گرم کپ میں اینٹی اکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم کو سکون پہنچاتا ہے، سوزش کم کرتا ہے، بہتری کو فروغ دیتا ہے۔ان آکسی ڈینٹ میں سب سے اہم قوورسیٹن ہوتا ہے جو قدرتی انسداد الرجی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ اینٹی آکسیڈنٹ ہسٹامائن اور دیگر سوزش کرنے والے کیمیکلز ،جو جسم میں الرجی کا سبب بن سکتے ہیں، کے اخراج کو ہلکا کردیتا ۔
اس کے علاوہ گرم پانی بھی آپ کے گلے اور پھیپھڑوں کیلئے مفید ہے۔
بیج
اگرچہ بیج چھوٹے ہوتے ہیں لیکن پھیپھڑوں کی صحت کیلئے کافی مفید چیز ہیں۔ کدو کے بیج ،سورج مکھی کے بیج اور السی کے بیج آپ کے جسم کو بھرپور میگنیشئم ، جو دمہ کے مریضوں کیلئے ایک اہم منرل ہے،فراہم کرتے ہیں۔میگنیشئم سانس کی نالیوں کو راحت بخشتا ہے اور سوزش کو کم کرتا ہے۔
لہسن
انسداد سوزش رکھنے والا لہسن فری ریڈیکلز کے سبب ہونے والے نقصان کو کم کرتا ہے۔ایک چینی تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو ہفتہ میں دو بار لہسن کے تین جوے گھٹیا کھاتے ہیں ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کا خاطرہ 44 فیصدتک کم ہوجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ تمباکونوشی کرنے والے لوگوں میں بھی اس بیماری کا خطرہ 30 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
گری دار میوے
میوے آپ کے جسم کو وٹامن ای فراہم کرتے ہیں جس کی وجہ سے سوجن کم ہوجاتی ہے، قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے اور خؤن کے لال خلیے بنتے ہیں،جو ہمارے جسم کو مزید آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔
پھیپھڑوں کی خون کی رگوں تک آکسیجن کی مستحکم رسائی انہیں سکٹرنے بچاتی ہے اور آپ کو بآسانی سانس لینے میں مدد دیتی ہے۔
بشکریہ: ایم ایس این