گھریلو تشدد بھارت کا بہت بڑا مسئلہ ہے یہ ایک عام جرم نہیں ہے بلکہ کسی کی زندگی اور موت کا بھی باعث بن جاتا ہے۔ بھارت میں اس گھنونے جرم کا اندازہ آپ اس بات سے بخوبی لگا سکتے ہیں کہ عام شہریوں کے علاوہ سلیبریٹیز کا بھی اس مسئلہ سے دوچار ہیں۔ آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ کون کونسی بھارتی اداکارائیں ہیں اپنے پارٹنرز کی جانب سے جنسی اور دماغی طور پر ہراساں کی گئیں۔ سلمان خان اور ایشوریا رائے سلمان خان اور ایشوریا رائے کے افیئر کے چرچے پوری دنیا میں مقبول ہوئے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس رشتے میں فاصلے بھی آتے رہے جس کی وجہ ایشوریا نے ایک انٹرویو میں بتائی کہ انہیں سلمان کی شراب پینے کی عادت کو بھی اپنانا پڑتا۔ اس کے علاوہ سنہ 2000 میں ایشوریا کے والدین نے سلمان کے خلاف ہراساں کرنے اور زبردستی گھر میں گھسنے کی کوشش پر کمپلین بھی درج کرائی۔ زینت امان کامیاب ماڈل اور اداکارہ زینت امان کی بھی شادی شدہ زندگی اتنی کامیاب نہیں رہی 80 کی دہائی میں ان کا رشتہ سنجے خان کے ساتھ ایک انتہائی نازک صورتحال اختیار کرگیا۔ رپورٹس کے مطابق سنجے ہوٹل تاج میں زینت پر بری طرح بھڑکے جس کے بعد زینت ڈپریشن کا شکار ہوگئیں اور انہیں کئی عرصے تک اس سے بچاؤ کے انجیکشن بھی لگتے رہے۔ یوکتا موکھے سابقہ مس ورلڈ یوکتا موکھے بھی 2012 میں گھریلو تشدد کا نشانہ بنیں انہوں نے اپنے شوہر کے خلاف ممبئی کے پولیس تھانے میں لکھی گئی ایک درخواست بھی جمع کرائی جس میں ہراساں اور تشدد کرنے کا الزام لگایا گیا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا تاہم ایف آئی آر درج نہ کی گئی۔بعد میں تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ایف آئی آر بھی درج کی گئی اور ٹلی پر ہراساں کرنے کا مقدمہ بھی چلایا گیا۔ ڈمپی گنگولی ڈمپی نے بھی اپنے شوہر راہول مہاجن کے خلاف ہراساں اور تشدد کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان دونوں کے جھگڑے میں کس طرح بار بار راہول اپنی گن کو میرے سر پر تان دیتا تھا۔ اس واقعے کے بعد جب میڈیا کے ادارے ان تک پہنچے تو تشدد کے نشانات ان کے جسم پر نمایاں تھے۔ شویتا تیواری بھارتی ڈرامہ انڈسٹری میں جانا پہچانہ اور مانا جانے والا نام شیوتا تیواری بھی گھریلو تشدد کی لعنت سے نہ بچ سکیں۔ اپنی طلاق سے قبل اس اداکارہ میں مختلف انٹرویوز میں اپنے دل کی بھڑاس نکالی ان کی شادی 14 سال کے طویل عرصے رہی تاہم اس کا اختتام انتہائی برا ہوا دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔ روچا گجراتی ایکتا کپور کے شو 'قسم' سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی روچا بھی بد ترین گھریلو تشدد کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔ ان کی شادی ایک بہت بڑے کاروباری شخص سے ہوئی تھی ٹائمز آد انڈیا میں شائع ہوئی ایک خبر میں ان کے شوہر اور ساس سسر کی جانب سے جنسی اور دماغی تشدد کا انکشاف کیا گیا۔ اس رپورٹ میں یہ بات بھی بتائی گئی کہ روچا پر بری طرح تشدد کیا گیا ہے۔ کنگنا رناوت حال ہی میں بولی وڈ نگری میں بم پھاڑنے والی کنگنا بھی اس لسٹ میں شامل ہیں انہوں نے ماضی کے اداکار ادیتیا پر تشدد اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا ساتھ ہی کئی اور بے شمار انکشافات کئے اور خبروں میں اِن رہیں۔ کرشمہ کپور یہ نام سن کر واقعی آپ کو بہت حیرانی ہوئی ہوگی کہ کپور فیملی سے تعلق رکھنے والی بولی وڈ کی چلبلی اداکارہ بھی گھریلو تشدد کا نشانہ بنیں۔ جی ہاں یہ حقیقت ہے اپنے شوہر سنجے کپور سے کئی عرصے تک تنازعات کے بالآخر دونوں میں علیحدگی ہو ہی گئی۔ دیپشیکا ناگپال بھارتی ڈراموں کی خوبصورت حسینہ دیپشیکا بھی گھریلو تشدد کی لعنت کا نشانہ بنیں انہوں نے 2012 میں کیشو اروڑا سے شادی کی تاہم دونوں میں نہ بن سکی اور کئی بار تو دیپشیکا تشدد کا نشانہ بھی بنیں۔ تاہم 29 فروری 2016 کو دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔ Thanks to bollywoodshaadis