ایک سافٹ ویئر انجینئرنےدعویٰ کیا ہے کہ آپ کا واٹس ایپ آن لائن اسٹیٹس ہیکرز کو یہ جاننے کیلئے مدد کرسکتا ہے کہ آپ کس سے بات کر رہے ہیں۔
واٹس ایپ میں اس خامی کا پتہ لگانے کے بعد ، روب ہیٹن(جو ماضی میں بھی سیکیورٹی سے متعلق دریافت کرچکے ہیں)نے خامی کو استعمال کرتے ہوئے ،چار لائن کے کوڈ کے ساتھ کروم کا ایکسٹینشن بنا لیا۔
اس کا مطلب یہ ہے کے جب آپ آف لائن ہوتے ہیں اور پھر میسج پڑھنے کیلئے دوبارہ آن لائن ہوتے ہیں توآپ لوگڈ ہوجاتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دونوں شرکاء کی جانب سے گفتگو میں آن لائن اور آف لائن ہونے کے عمل کو یہ جاننے کیلئے باہمی طور پر جوڑا جاسکتا ہے کہ دونوں شرکاء کب ایک دوسرے کو میسج کر رہے ہیں۔
ہیٹن نے اس بات سے خبردار کیا کہ اس سے بڑے پیمانے پر ڈیٹا اکٹھا کیا جاسکتا ہے اور ثالث فریق کو اشتہاری مقاصد کیلئے بیچا جاسکتا ہے۔
مذکورہ کوڈ تبدیل کرکے آپس میں میسج کرنے والے دو سے زائد لوگوں کو ایک ساتھ جوڑا جاسکتا ہے۔
ہیٹن، صارفین کےدن کے پہلے اور آخری آن لائن اسٹیٹس سے یہ جان سکتے تھےوہ کب سونے گئے۔
رپورٹس کے مطابق، واٹس ایپ سیکیورٹی محققین جب تک اس مسئلے کا حال نہیں کرلیتی ، صارفین ہیکرز کو اپنی جاسوسی کرنے سےنہیں روک سکتے۔
بشکریہ: ڈی نیوز منٹ