اسپر اسٹار عامر خا ن کا کہنا ہے کہ وہ ان کی اور میگا اسٹار امیتابھ بچن کی ٹھگز آف ہندوستان کی لیک ہونے والی تصاویر سے ناراض ہیں۔ معروف اداکار عامر خان کا کہنا تھا کہ لیک کی جانے والی تصاویر کی وجہ سے پوری ٹیم مایوس ہے کیونکہ وہ ان تصاویر کو مستقبل میں آفیشلی جاری کرناچاہتے تھے۔ ایک انٹرویو میں 52 سالہ اداکار نے کہا کہ'تصاویر یوں لیک نہیں ہونی چاہیئں۔یہ ایک اہم فلم ہے ۔ہم کرداروں کو ایک مخصوص وقت پر اور مخصوص انداز میں پیش کرنا پسند کرتے ، جو اب بھی ہم کریں گے۔اگر یہ لیک نہ ہوتیں تو بہتر ہوتا۔اس کے متعلق اب ہم کچھ نہیں کرسکتے۔' انہوں نے مزید کہا کہ'آج کل ہر کسی کے پاس اپنا کیمرہ ہے ،آپ سب چیزو ں کو کتنا قابوکر سکتے ہیں؟'پی کے' میں بھی پہلے دن کی شوٹ پر میرا گھاگرالُک لیک جاری ہوگیا تھا۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم 'ٹھگز آف ہندوستان' کے ہدایتکار وجے کرشنا اچاریا ہیں۔ فلم میں کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی نظر آئیگی۔ عامر خان نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ سیٹ پر ٹیم کو تصاویر نہ بنانےکی سخت ہدایات کی گئیں ہیں۔ بشکریہ: زی نیوز