جب ویرات کوہلی کا نام لیا جاتا ہے تو ان کی عمدہ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ انوشکا شرماکا نام بھی دماغ میں آجاتا ہے۔
مداحوں کیلئے اپنے اسٹارز سے متعلق پسند نا پسند کا جاننا ہمیشہ سے ہی دلچسپی کا سبب ہوتا ہے اور جب بات ہو کوہلی اور انوشکا جیسی جوڑی کی تو ایک دوسرے کے اندر موجود پسندیدہ اور نا پسندیدہ چیز کا تذکرہ مداحوں کیلئے واقعی بہت دلچسپ ہوجاتا ہے۔
حال ہی میں ویرات کوہلی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انوشکا میں ایسی کونسی بات ہے جو انہیں پسندنہیں۔
حال ہی میں دیوالی کے موقع پر عامر خان نے ایک انٹرویو میں ویرات سے انوشکا کی اچھی اور بری عادات کے بارے میں پوچھا جس پر ویرات کوہلی نے کہا کہ 'یہ اچھی بات ہے کہ وہ مجھ سے مخلص ہیں اور وہ ہمیشہ میرا خیال بھی رکھتی ہیں لیکن ایک چیز جو مجھے ناپسند ہے وہ یہ کہ انوشکا ہمیشہ ہر چیز میں پانچ سے سات منٹ دیر کردیتی ہیں۔'
آپ کو بتاتے چلے کے ویرات نے جہاں ایک شکایت کی ہے وہی انہوں نےانوشکا کی بےشمار تعریفیں بھی کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ'انوشکا نے ہمیشہ میرا ساتھ دیااور ہمارے درمیان ایک اچھا راشتہ ہے۔ ان کی وجہ سے میں پچھلے تین چار برسوں میں مجھ میں کافی تبدیلی آئی ہے۔'
ویروشکا کی کہانی تو اب آپ سب ہی جانتے ہیں، امید ہے کہ ان کا یہ راشتہ مستقبل میں بھی کامیاب رہے گا۔
بشکریہ: اسٹوری پک