آج کل کوئی بھی بالی وڈ اسٹار جب اپنے ساتھی کا فیصلہ لیتا ہے تو وہ خبر حیران کن معلوم ہوتی ہے لیکن تاریخ میں کچھ ایسے بالی وڈ سلیبریٹی موجود ہے جنہوں نے شادی کا فیصلہ کم عمر میں ہی کرلیا جن میں سے کچھ اسٹارز کی شادی کامیاب نہیں رہ سکی جس کے نتیجے میں یا تو انہوں نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا یا پھر دوسری شادی کرلی۔ آج ہم آپ کو انہی چند سلیبرٹی کے نام بتائیں گے جنہوں نے کم عمر میں ہی شادی کرلی۔ کنیکا کپور کنیکا کپور نے 18 سال کی عمر میں ایک این آر آئی بزنس مین راج چندوک سے شادی کرلی تھی۔ آشا بھوسلے مشہور گلوکار آشا بھوسلے نے 16 سال کی عمر میں گن پت راؤ بھوسلے سے شادی کی تھی۔ عامر خان آج کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے 21 سال کی عمر میں رینا دتا سے شادی کی تھی جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔ سنودی چوہان گلوکارسنودی چوہان نے 18 سال کی عمر میں ہدایت کار اور کوریوگرافر بوبی خان سے شادی کی تھی جو صرف ایک سال ہی چل سکی۔ بھاگیہ شری بولی وڈاداکارہ بھاگیہ شری نےسال 1990 میں ہمالیہ دسانی سے شادی کی تھی، شادی کے وقت ان کی عمر صرف21 سال تھی۔ ڈمپل کپاڈیا اداکارہ ڈمپل نے صرف 16 سال کی عمر میں مشہور اداکار راجیش کھنہ سے شادی کی تھی۔ سیف علی خان سیف علی خان نے 1991 میں پہلی بار امریتہ سنگھ سے شادی کی تھی۔ شادی کے وقت ان کی عمر صرف 21 سال تھی۔ بشکریہ: فلمی گیان