Aaj Logo

شائع 02 اکتوبر 2017 09:28am

دنیا کے 7 سب سے خطرناک اور عجیب کھانے

بعض اوقات ہم لذیذ کھانوں کو بھی منع کر دیتے ہیں، لیکن کچھ  کھانے کے ایسے  شوقین بھی ہیں جو دنیا کے سب سے عجیب، بدبودار اور خطرناک کھونوں کو بھی نہیں چھوڑتے۔

دنیا کے کچھ روایتی کھانے اتنے عجیب ہیں کہ آپ انہیں کھانا تو دور کی بات، دیکھتے ہی انکار کردیں گے۔ یہاں آپ کو 12 ایسے ہی کھانوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔

٭ کیریمبولا

یہ پہلی نظر میں اچھا لگتا ہے اور وٹامن سی سے بھرپور ہے۔ لیکن اس میں موجود آکزیلک ایسڈ کی مقدار السر اور گیسٹریک کے مریضوں کیلئے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، جبکہ صحت مند لوگوں کے گردوں کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔

٭ فصیخ

یہ ایک بدبودار مچھلی ہے جو مصر کے دریائے نیل میں پائی جاتی ہے۔ یہ مچھلی مصر کے قومی ہالی ڈے شام النسیم کی روایتی ڈش ہے۔ مصر کی وزارت صحت نے اس کے جان لیوا نقصانات کے باعث بارہا لوگوں کو آگاہ کیا ہے تاہم مصر کے لوگوں کو یہ ڈش بہت زیادہ مرغوب ہے۔

٭ بُل فروگ

Chinese food is the best! Tasty. Healthy. Flavourful. And it's even better when it's in all-you-can-eat form! Not pictured: my staple bowl of Egg Drop Soup, which I consume at least 2-3x/week. Addicted? Maybe. Shameless? Yes :) #smashtime #chinesefood #ilovechinesefood #yokibuffet #fitness #fitfam #cleaneating #greenbeans #peaches #eggs #hardboiledeggs #froglegs #sweetandsourshrimp #sweetandsoursauce #gingershrimp #chinesebuffet #cleaneats #healthyfastfood #foodie #foodielife #namaste

A post shared by Angela Nicole Chu 😺🌟 (@theangiechu) on

دیو قامد بُل فروگ افریق اور ایشیا کی مرغوب ترین غذاؤں میں شامل ہے۔ اگر بہتر طریقے سے پکایا جائے تو اس میں کوئی خطرہ نہیں۔ کیونکہ اس کی جلد اور اندرونی اعضاء زہریلے ہوتے ہیں۔ اس کو کھناے کے باعث کئی افراد پسپتال کی سیر کرچکے ہیں۔

٭ فوگو

فوگو ایک جاپانی مچھلی ہے جس میں ٹیٹروڈوٹوکسن زہر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔ اس کو پکانے کیلئے شیف کو اسپیشل ٹریننگ سے گزرنا پڑتا ہے۔ اس کے باوجود ہر سال کئی جاپانی لوگ فوگو پوازننگ کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

٭ کرو میٹ پائے (کوے کے گوشت کی پائے)

لیتھوانیا کے کئی حصوں میں اس کو مردانہ قوت کو بڑھانے کیلئے کھایا جاتا ہے۔ سوویت یونین کے دور میں لیتھوانین حکام نے صحت پر ہونے الے منفی اثرات کے باعث اس پر پابندی لگانے کی کوشش کی تھی، لیکن لوگوں نے اس پر کوئی خاص توجہ نہیں دی۔ نیشنل جیوگرافک کے مطابق کوے کے گوشت سے بنی یہ پائے اب بھی مقبول ہیں۔

٭ خون کا سوپ

بطخ کا خون ویتنام کے سوپ کا لازمی جزوہے۔ مانا جاتا ہے کہ اس کو بنانے والے اور پینے والے دونوں طاقتور ہوتے ہیں۔ اس کو پینے سے برڈفلو وائرس کے ساتھ دیگر بیماریوں کا بھی خطرہ ہوتا ہے، لیکن یہ اس سوپ سے محبت کرنے والوں کو روک نہیں سکتا۔

٭ چمگادڑ کا سوپ

چمگادڑ ایشیائی کھانوں کا روایتی حصہ ہیں جنہیں غاروں کی مرغی بھی کہا جاتا ہے۔ شیف سوپ کے پیالے میں ایک سالم چمگادڑ ڈالتے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ چمگادڑ کا گوشت بہت لذیذ ہوتا ہےاور اس میں زخموں کو ٹھیک کرنے کی خاصیت ہوتی ہے۔ لیکن یہ کئی طرح کی بیماریاں بھی ساتھ لاتا ہے۔

بشکریہ برائٹ سائیڈ

Read Comments