انگلیوں پربار بار سوئی چبھا کر خون نکلنااور پھر بلڈ ٹیسٹ کرنا ضرور ایک مشکل عمل ہے لیکن ایف ڈی اے کا شکریہ کے انہوں نے ذیابیطس میں گلوکوز کی مقدار معلوم کرنے کے لئے نئی ڈیوائس کی منظوری دے دی۔ بدھ کو ایف ڈی اے نے مشہور دوا ساز کمپنی'ابیٹ 'کی بنائی گئی نئی ڈیوائس 'فری اسٹائل لیبڑ فلیش گلوکوزمانیٹرنگ سسٹم' کی منظوری دیتے ہوئےکہا کہ'انگلیوں پر سوئی چبھانے والا عمل عموماً درد ناک ہوتا ہے لیکن اس نئی ڈیوائس کے بدولت اب مریض ذیابیطس کسی بھی وقت مانیٹر کرسکتے ہیں۔موبائل ریڈرکے ذریعے ذیابیطس کنٹرول کرنے کی ہدایت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ 'ابیٹ' کے پاس اس جیسا ایک اور آلہ 'فری اسٹائل لیبڑ پرو' بھی موجود ہے لیکن اسے استعمال کرنے کے لئے آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ کیا آپ کا شوگر لیول کم ہے یا ذیادہ ،اسی کے ساتھ اگر آپ کی عمر 18 یا اس سے ذیادہ کی ہے تب ہی آپ وہ ڈیوائس استعمال کرسکتے ہیں۔ 'فری اسٹائل لیبڑ فلیش گلوکوذ مانیٹرنگ سسٹم'کو استعمال کرنے کے لئے ڈیوائس میں لگے ایک چھوٹےوائر (سینسر)کو اپنی جلد کے نیچے رکھنا ہوتا ہے جس کے بعد وائر کو ذیابیطس کو مانیٹر کرنے کے لئے 12 گھنٹے درکار ہوتے ہیں اور آخرکار موبائل ریڈر کی مدد سے آپ اپنا گلوکوز لیول معلوم کرسکتے ہیں۔ یہ سینسر وائر 10 دن تک کام کرسکتی ہے اس کے بعد مزید 10 روز کیلئے نیا سینر وائر استعمال کرنا ہوگا۔ :یہ کام کس طرح کرتا ہے؟ ویڈیو دیکھیں