Aaj Logo

شائع 28 ستمبر 2017 04:06pm

اس طرح چاول کھانے سے آپ کو فوڈ پوئزننگ ہو سکتی ہے

اکثر گھروں پر چاول دو یا تین ٹائم پر کھائے جاتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر پکے ہوئے  چاولوں کو  ٹھیک طریقہ سے  محفوظ نہ کیا جائے تو فوڈ پوئزننگ کا  اندیشہ ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق، کچے چاولوںمیں ایک مخصوص بیکٹریا موجود ہوتا  ہے جو پکانے کے دوران عموماً ختم ہو جاتا  ہے لیکن پکے ہوئے چاولوں کو محفوظ کیے بغیر کھلا چھوڑ دینے سے یہ بیکٹریا دوباہ پھلنے پھولنے لگتا ہے اور نتیجتاً فوڈ پوئزنگ ہو سکتی ہے۔

امریکی سینٹر  برائے  فو ڈ ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کا کہنا ہے کہ ایسے بیکٹریا کے 63 ہزار کیسز سالانہ  دیکھے جاتے ہیں البتہ یہ اب تک نہیں پتہ لگ سکا کہ یہ بیکٹریا  ہی چاول کے ذریعے  ان کیسز کا حصہ بنے یا کوئی اور وجہ رہی۔

اسی لئے  آپ  جب کبھی  گھر میں چاول  پکائیں تو اسے زیادہ دیر پڑے  نہ رہنے دیں بلکہ تازہ تازہ کھا لیں اورجو چاول بچ جائیں انہیں  ایک گھنٹہ کے اندر اندر فریج میں محفوظ کرلیں اور اگلے دن  دوبارہ کھانے سے پہلے ایک بار ضرور گرم کریں۔

ویسے تو گھر پر چاول  محفوظ رکھنا یا پکانا ایک آسان عمل ہے لیکن کبھی آپ نے یہ سوچا کہ بازار سے پکے پکائے ملنے والے چاول کتنی دیر تک کھلے پڑے رہتے ہیں؟

ماہرین خوراک کے مطابق ، بازار میں ملنے والے چاول دیگوں میں پورا پورا دن کھلے پڑے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان میں مضر بیکٹریا کے بڑھنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

اگر آپ   فوڈ پوئزننگ  کے حوالے سے فکر مند ہیں تو بازار میں چاول خریدنے سے پہلے  باورچی سے یہ ضرور پوچھ لیں کہ چاول کتنے پرانے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام  معلومات کیلئے ہے مزید تفصیلات  ماہرین خوراک سے حاصل کریں۔

بشکریہ: او ایم جی فیکٹس

Read Comments