Aaj Logo

شائع 24 ستمبر 2017 12:01pm

آئی فون سے اب وائی فائی پاس ورڈ شیئر کرنا ہوا آسان

وائی فائی پاسورڈز بھی ایک مسئلہ ہوتے ہیں۔انہیں یاد رکھنا مشکل ہوتا ہے اور اکثر اتنے لمبے اور پیچیدہ ہوتے ہیں کہ کسی کو بآسانی بتانا ناممکن ہوجا تا ہے۔

ایپل نے  بلآخر  ایک راستہ نکال لیا جس کے بعد آپ باآسانی کسی کے ساتھ بھی آئی او ایس 11 میں اپنا وائی فائی پاسورڈ شیئر کرسکیں گے۔

منگل کے روز آئی فون اور آئی پیڈ کیلئے یہ بڑی سافٹ ویئر اپڈیٹ ریلیز کی گئی۔

پاس ورڈ شیئر کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جب کسی کو ایسے نیٹورک کے پاسورڈ کی ضرورت ہو جس میں آپ پہلے سے لاگ اِن ہوں ،تو اپنے آئی فون کو دوسری آئی فون کی ڈیوائس  کے قریب لے جائیں اور انہیں فوری پاسورڈ ٹرانسفر کردیں۔کسی کاپی پیسٹ کی ضرورت نہیں۔

یہ فیچر میکس میں  چلنے والے میک او ایس ہائی سی ایرا ،جو کہ رواں سال ریلیز  کیا جائے گا،کیلئے  بھی کارگر ہے۔ اہم بات صرف یہ ہے کہ وہ  دو ڈیوائسز جو پاسورڈز شیئر کر رہی ہوں، ان لاک ہونی چاہیئں۔

Independent بشکریہ

Read Comments