Aaj Logo

شائع 23 ستمبر 2017 06:06pm

ماہرہ کو تنقید کا نشانہ بنان غلط ہے، رنبیر

گزشتہ دنوں بولی وڈاداکار رنبیر کپور  اور ماہرہ خان کی سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر  سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

پاکستان میں ان تصاویر پر سخت برہمی دیکھنے میں آئی اور لوگوں نے  سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کوان کےچھوٹے کپڑے پہننے اور تمباکونوشی  پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس صورتحال میں فلم انڈسٹری کے بہت سےاسٹارز نے ماہرہ  کے حق میں لوگوں کی تنقید کا منہ توڑ جواب دیا جن میں علی ظفر، ورن دھون اور پرینیٹی چوپرا شامل ہیں ۔

اب رنبیر نے بھی اس تنازعہ پر خاموشی توڑتے ہوئے ماہرہ کا ساتھ دیتے ہوئے  ان کی تعریف  کی ہے۔

رنبیر نے میڈیا سے کہا 'میں ماہرہ خان کو  کچھ مہینوں سےذاتی طور پر جانتا ہے ۔ میں ان کی  کامیابی کی وجہ سے ان کی عزت کرتا ہوں۔ ماہرہ  کو تنقید کا نشانہ بنانا بےحد غلط  ہے۔ یہ درست نہیں کہ اگر وہ ایک عورت ہے تو ان کے بارے میں ایسی غلط باتیں کی جائیں'۔

' میں تمام لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ  وہ ماہرہ خان کے بارے میں منفی سوچ کا اظہار نہ کریں اور اپنی زندگی میں آگے بڑھیں '۔

رنبیر کے والد  رشی کپور نے بھی اپنے بیٹے کا ساتھ دیتے ہوئے  کہا تھا 'رنبیر کپور جس سےچاہے  مل سکتا ہے اور اگر کوئی ان کی ذاتی ذندگی کے بارے  میں باتیں بنائیں گا تو وہ قابل قبول نہیں'۔

بشکریہ:  زی نیوز

Read Comments