بولی وڈ اداکار راج کمار راؤ ان دنوں اپنی زندگی کا بہترین وقت دیکھ رہے ہیں۔
انڈیا نے جمعہ کو راؤ کی نئی فلم 'نیوٹن' ریلیز ہونے کے ساتھ ہی اسے آسکرز میں بطور آفیشل انٹری بھیج دیا ہے۔
33 سالہ اداکار راج کمار نے جمعہ کوا س خبر کی ٹوئٹر پر تصدیق کچھ یوں کی۔
Very happy to share this news that #NEWTON is India's official entry to the #OSCARS this year. Congratulations team.
— Rajkummar Rao (@RajkummarRao) September 22, 2017
فلم میں کہانی ایک ایسے سرکاری کلرک کے گرد گھومتی ہے، جسے باغیوں کے قصبے میں الیکشن کے دوران ڈیوٹی پر مامور کیا جاتا ہے اور اس دوران سے مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بشکریہ: زی نیوز