مختلف مصالحے جات اور جڑی بوٹیاں ہوتے ہیں جو غذائی اعتبار سے کسی پاور ہاؤس سے کم نہیں ہوتے، ان میں سے ایک ہلدی بھی ہے۔ہلدی ہمارے گھر کے مصالحوں کااہم حصہ ہے، لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ ہلدی صرف کھانوں میں ہی نہیں بہت سے دوسرے کاموں میں بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔جس سے آپ کی زندگی آسان ہو جائے گی۔ ہم آپ کو ہلدی کے کچھ حیرت انگیز فائدہ بتانے جارہے ہیں۔ چہرے پر موجود داغ دھبوں سے چھٹکارا ایک چمچ ایلو ویرا جوس کے ساتھ ایک چمچ ہلدی ملائیں اور اسے چہرے پر لگے داغ اور دھبوں پر دس سے پندرہ منٹ تک لگائیں اور بعد میں پانی سے دھو لیں۔ یہ عمل ہفتہ میں تین بار دہرانے سے آپ داغ اور دھبوں سے دنوں میں چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ سفید دانت اپنے ٹوتھ برش کو زیتون یا سن فلاور (سورج مکھی) کے تیل میں شامل کریں اور اس میں ہلدی ملائیں اور پھر تین منٹ تک برش کریں۔ یہ عمل ہفتہ میں دو سے تین بار دہرانے سے آپ کے دانت سفید اور چمکدار ہوجائیں گے۔ بالوں کی بہتر نشونما پچاس ایم ایل سبزی کے تیل میں ایک چمچ ہلدی کے پاؤڈرملائیں اور اسے اپنے بالوں پر 30 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ یہ عمل مہینہ میں 1 سے 3 مرتبہ کرنے سے آپ کی بالوں کی نشونما بہتر ہو گی ساتھ ہی بال لمبے گھنے ہو جائیں گے۔ جوڑوں کا درد ایک چمچ ہلدی کا پاؤڈر، ایک چمچ شہد اور 2 یا 3 لہسن کے جوے ایک ساتھ ملائیں اور متاثرہ جگہ پر15 سے 20 منٹ تک لگائیں اور ملیں۔ یہ عمل روزانہ دو ہفتہ تک کرنے سے آپ کا جوڑوں کا درد ختم ہوجائیں گا۔ وزن میں کمی ایک گلاس دودھ کے اندر آدھی چمچ ہلدی ملا کر پینے سے آپ کے میٹابولزم کی رفتار بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجے میں آپ کی بھوک کم ہوجاتی ہے۔ یہ عمل ہر دن صبح اور شام دہرائیں۔ زخم ، جلن اور سوجن کا خاتمہ تھورے سے پانی میں آدھی چمچ ہلدی اور ادرک ملالیں اور اس پیسٹ کو زخم ،جلن یا سوجن پر لگائیں ،اس عمل دن میں صرف ایک بار کرنے سے ہی خاطر خواہ نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ گلے کی خراش گرم پانی میں آدھی چائے کی چمچ ہلدی اور آدھی چمچ نمک ملائیں اور اس پانی سے غرارے کرلیں ۔ دن میں یہ عمل تین دفعہ دہرائیں اور گلے کی خراش سے نجات پائیں۔ کینسر کا علاج کینسر کی بیماری میں مبتلا افراد سوپ یا سلادمیں ایک چوتھائی چمچ ہلدی اور آدھا چمچ زیتوں کے تیل لیں۔ اس عمل کو جتنی بار دہرایا جائیں اتنا کینسر کے مریضوں کیلئے اچھا ثابت ہوتا ہے۔ قوت مدافعت ایک تہائی کپ ہلدی کو دو تہائی کپ پانی میں ملائیں اور اسے ساس پین میں 10 منٹ تک گرم کریں۔ اب اس مرکب کو فریج میں محفوظ کرلیں ۔ پیسٹ میں سے ایک چمچ لے اور اسےدودھ میں ملا ئیں اور ساتھ میں تھوڑا سے شہد بھی ملالیں۔ یہ عمل بیماری کے دوران دن میں 3 سے 4 بار ضرور آزمائیں ۔ بخار سے نجات السی کے تیل میں آدھی چمچ ہلدی ملائیں اور اسے اس وقت تک گرم کریں جب تک آپ کو اس کی مہک نہ آجائیں ۔ چہرے کو ڈھک کر ایک سے دو منٹ تک بھاپ لیں ۔بخار کے دوران اس عمل کو دن میں دو با ر استعمال کریں۔ بشکریہ: برائٹ سائڈ