کہا جاتا ہے کہ مچھلی کھانے کے بعد دودھ نہیں پینا چاہیےا ور ہم اصل وجہ جانے بغیر اس پر یقین بھی کر لیتے ہیں۔ لیکن آج کل سائنس کا دور ہے اور ہمیں ہر مفروضے کو سائنسی بنیادوں پر ضرور پرکھنا چاہیئے۔ ہم آپ کو اس مفروضے کے تین پہلو بتائیں گے۔ آیوروید کا نظریہ آیوروید کے مطابق ، مچھلی ایک نان ویجیٹیرئن خوراک ، جبکہ دودھ ایک انیمل پروڈکٹ ہے جو سبزی خور کی قسم میں آتا ہےاسی لئےیہ دونوں ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔ آیورویدکے مطابق، مچھلی اور دودھ دونوں کے استعمال سے جسم میں ایک کیمیکل ری ایکشن پیدا ہوتا ہے جو خون کے ذریعے جلد کی ایک بیماری 'لیوکوڈرما' کا باعث بنتا ہے۔ اس کے علاوہ جہاں دودھ ایک ٹھنڈی غذا ہے، وہی مچھلی گرم غذا ہے جس کے نتیجے میں جسم میں بہت سی الرجیز پیدا ہو سکتی ہیں۔ سائنسی نظریہ سائنس نے ابھی تک آیوروید نظریے کی تصدیق نہیں کی۔ کئی جگہوں پر دہی، مچھلی اور دودھ کو مجموعی طور پر خوراک کا حصہ بنایا جاتا ہے اور کچھ نیوٹریشن کا تو ماننا ہے کہ یہ خوراک ایک ساتھ لینے سے دل اور دماغ کی بہت سی بیماری ختم کی جاسکتی ہیں۔ قوت مدافعت کا نظریہ اگر آپ مچھلی کھانے کے بعد دودھ پیتے ہیں تو اس کا مطلب آپ ایک وقت میں پروٹین سے بھرپور دو غذا لے رہے ہیں ،جسے ہضم کرنے کے لئے دو قسم کے ڈائجسٹف جوس کی ضرورت ہوتی ہے اور نتیجے میں خوراک کو ہضم کرنےمیں تکلیف ہوتی ہے جو قوت مدافعت کیلئے برے اثرات پیدا کرتی ہے۔ نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کیلئے ہے۔ آپ اس حوالے سے مزید معلومات کیلئے ماہرین غذا یا ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ بشکریہ: ٹائمز اف انڈیا