Aaj Logo

شائع 20 ستمبر 2017 03:45pm

کیا آپ فیس بک کے خفیہ میسجز کے بارے میں جانتے ہیں؟

سماجی رابطے کیلئے بنائی جانے والی سروس نے ایک معنیٰ میں دنیا کو سمیٹ کر ایک صفحے پر لا کر ہمارے سامنے رکھ دیا ہے جس میں ہم دوست و احباب سے روابط کے ساتھ ساتھ معلومات ، آن لائن کاروبار ، سماجی اور سیاسی خبروں ، ملکی و غیر ملکی حالات سے با خبر رہتے ہیں، وہیں ہم اس کے کئی ایسے فیچرز سے آج بھی نا واقف ہیں جو خاموشی کے ساتھ اس کا حصہ بن جاتے ہیں۔

فیس بک میسنجر  پر ایک ایسا  ہی چھپا ہوا فیچر مووجود ہے جسےہم آج تک نہیں جان سکے۔ یہ وہ فولڈر ہے جہاں  مسیجز چھپے رہتے ہیں اور آپ اس بات سے لا علم ہے۔  جی ہاں!

فیس بک  آپ کو کبھی کبھاراطلاح دے دیتا ہے ، جب انجان لوگ آپ کو میسج کرتے ہیں جو آپ کی فرینڈ لسٹ میں موجود نہیں ہوتے۔ ایسے میسجز آپ کے ان باکس میں نہیں بلکہ' میسج ریکوسٹ'  کی شکل میں آپ کو نظر آتے  ہیں  لیکن شکر ہے کہ فیس بک  کے نئی اپ ڈیٹ کی وجہ  سے وہ میسجز اب غائب نہیں ہوتے بلکہ  ایک چھپے ہوئے  فولڈر میں رہتے ہیں۔

ان میسجز میں سے کچھ میسج آپ کیلئے اہم بھی ہوسکتے ہیں اسی لئے ہم آپ کو یہ بتارہے ہے کہ اس چھپے ہوئے فولڈر تک کیسے پہنچا جائے۔

فیس  بک میسنجر ایپ کھولے  اور نیچے دیے ہوئے آپشن ' People' پر کلک کریں، وہی آپ کو چھپا ہوا میسج فولڈر'میسج رکیوسٹ' کے نام سے  مل جائیں گا۔

اب  آپ اپنے کوئی بھی پرانے میسج  کو آرام سے تلاش کر سکتے ہیں۔

بشکریہ: ریڈر ڈائجسٹ

Read Comments