Aaj Logo

شائع 19 ستمبر 2017 10:57am

سلمان خان کی نئی فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' کا جیمز بونڈسیزیز سے کیا تعلق؟

ماضی میں ایسی بہت سی بولی وڈ فلمیں بنائی گئی ہیں جن کے ایکشن  سین  اور کہانیاں بہترین ہیں اور ان فلموں میں سے چند فلمیں ایسی ہیں جو  سیریز میں تبدیل بھی ہوچکی ہے لیکن صرف ان چیزوں سےکسی بالی وڈ  فلم کو  مشہور ہالی وڈ  سیریز،جیمز باند سے جوڑا نہیں جاسکتا البتہ سلمان خان کی آنے والی فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' دیگر فلموں سےکافی الگ  ہے۔

'ٹائیگر زندہ ہے' میں کچھ چیزے جیمز بونڈسیزیز سے کافی ملتی ہیں۔ جی ہاں!

جیمز باند کی ہر فلم میں الگ الگ اداکارنے بونڈ کا کردار ادا کیا ہے۔ اداکار کے ساتھ ساتھ ہر فلم میں بندوقیں بھی تبدیل ہوئیں،  لیکن یاد رہے کہ بونڈکی تمام فلموں میں مرکزی کردار  کا سگنیچر میوزک(مخصوص موسیقی) کبھی تبدیل نہیں ہوا۔

جب بھی بونڈ کا میوزک سگنیچر ناظرین کو سنائی دیتا تھا وہ سمجھ جاتے تھے  کہ یہ کن سی فلم ہے۔

زرائع کے مطابق جیمز بونڈسیریز سے متاثر ہوکر 'ٹائیگر زندہ ہے' میں بھی بلکل اسی طریقے کا سگنیچر میوزک کا استعمال کیا گیا ہے۔

آپ کو یہ بھی بتاتے چلے کے یہ میوزک' ایک تھا ٹائیگر' میں سب  سے پہلے استعمال کیا گیا تھا جو ایک بار پھر اس فرنچائز کی دوسری فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' کے ایکشن سیریز میں سنا جائے گا۔ اس کے علاوہ  'ٹائیگر زندہ ہے'کی کہانی  'ایک تھا ٹائیگر'سے بالکل الگ ہوگی لیکن  چونکہ فلم  کے ہدایت کار اسے پرانی فلم جیسی اہمیت دینا چاہتے ہیں لہذا انہوں نے دونوں فلموں  میں ایک جیسا میوزک رکھا۔

مداح کیلئے اس سے دلچسپ بات اور کیا ہوگی ہے  کہ ان کے پسندید ہ اداکارسلمان خان اپنی  نئی فلم میں سگنیچر میوزک کے ساتھ دیکھے جائے گے۔

سگنیچر میوزک  کی ویڈیو دیکھے:

بشکریہ: زی نیوز

Read Comments