Aaj Logo

شائع 18 ستمبر 2017 05:00am

عالیہ بھٹ نے برقعہ پہننا شروع کر دیا

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں  فلم 'راضی'  کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔

سن 1971 کی پاک-بھارت جنگ  کے پس منظر پر  بنی میگھنا  گلزار کی اس فلم میں وہ ایک کشمیری جاسوس کا کردار ادا کر رہی ہیں، جن کی شادی  ایک انڈین افسر  سے ہو جاتی ہے۔

فلم کی شوٹنگ کی کچھ تصاویر آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ ان تصاویر میں عالیہ بغیر میک اپ ایک کشمیری لڑکی کے روپ میں اچھی دکھائی دے رہی ہیں۔

یاد رہے کہ وہ کچھ عرصہ قبل 'اڑتا پنجاب' میں ایک سادہ لوح دیہاتی لڑکی بن چکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر میں عالیہ شلوار قمیض میں ملبوس ایک مارکیٹ میں دکھائی دے رہی ہیں۔ ایک اور تصویر میں وہ برقعہ اوڑھے رکشہ پر سوار ہیں۔

فلم  کی کہانی ایک ایسی جاسوس کے ارد گرد گھومتی ہے جو اپنی اور پورے خاندان کی زندگی  اپنے وطن سے محبت اور امن کی خاطر وقف کرتی ہے۔

Firstpost بشکریہ

Read Comments