Aaj Logo

شائع 15 ستمبر 2017 10:42am

وہ 7 چیزیں جو آپ کے دماغ کو نقصان پہنچا رہی ہیں

جسم کےدوسرے اعضاء کی طرح  دماغ  بھی  مختلف  عنصر سے متاثر ہوتا ہے جن کے بارے میں ہم لا علم ہوتے ہیں۔

ہم آپ کو روز مرہ زندگی کے ان اعمال  سے آگاہ کریں گے جو آپ کے دماغ کے لئے نقصادہ ہو سکتے ہیں۔

بات چیت کی کمی

یونیورسٹی آف  مشیگن  کے مطالعے  کے مطابق دن میں صرف10 منٹ بات چیت  کرنا ہماری ذہنی صلاحیت میں اضافہ  کا باعث بنتا ہے۔ یہ ضروری نہیں  کہ ہر ایک سے بات کی جائے ،   دوستوں اور گھروالوں سے بات چیت کرنا زیادہ فائدےمند ثابت ہوتا ہے۔  جن سے آپ محبت کرتے ہو ان سے بات چیت کریں  جس کے نتیجے میں آپ کے دماغ کی کارگردگی میں کافی بہتری آتی ہے۔

حد سے زیادہ چینی کا استعمال

تحقیق کے مطابق  زیادہ چینی کے استعمال سے دماغ  اور بی ڈی این ایف میں نیوروٹروفیک  کی سطح بڑھ جاتی ہے جو کہ نیورن کی نشونما کے ذمہ دار  ہوتا ہے۔ بی ڈی این ایف  ،سیکھنے اورطویل مدت کی یاداشت کیلئے بےحد ضروری ہے۔

ناشتہ نہ کرنا

تحقیق سے یہ پتا لگا ہے کہ وہ بچے جو باقاعدگی سے ناشتہ کرتے ہیں   ان کی اسکول میں اچھی کارکردگی نظر آتی ہے۔

ناشتہ چھوڑ دینے کی وجہ سے  خون میں گلوکوز کی سطح  کم ہوجاتی ہے  جس کی وجہ سے دماغ  کی فعالیت  میں کمی ہوجاتی ہے۔

جنک فوڈ

زیادہ جنک فوڈ کو خوراک کا حصہ  بنانے کی وجہ سے  دماغ کے خلیات پر منفی اثر پڑتے ہیں جس کے نتیجے میں  محدود مدت اور طویل مدت کی یاداشت کی ٹریننگ پر اثر پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ  جنک فوڈ کھانے سے ڈپریشن بھی ہوسکتا ہے۔

موبائل فون

چوہوں پر کی گئی ایک تحقیق کے مطابق یہ پتہ لگا ہے کہ  موبائل فون کے زیادہ استعمال  سے دماغ کے کینسر کا خطرہ لاحق  ہوسکتا ہے ، اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اپنا مہنگا اسمارٹ فون پھینک دیں بلکہ ڈاکٹر  کا مشورہ ہے کہ فون پر بات کرنے کیلئے اسپیکر یا پھر ہیڈ فون  کا استعمال کریں اور یاد رکھیں کہ سوتے وقت فون کو اپنے پاس نہ رکھیں۔

پانی کی کمی

جیسا کہ آپ جانتے ہیں انسانی دماغ کا 70 سے 80 فیصد  حصہ پانی کاہے۔  پانی   کے ذریعے ہی تمام ضروری اشیاء دماغ تک پہنچائی جاتی ہیں۔ پانی کو خوراک کا حصہ نہ بنا کر ہم اپنے دماغ کو خود نقصان پہنچاتے ہیں۔

آئس کریم

کسی بھی ٹھنڈی چیز کو اپنی خوراک کا حصہ بنانے سے سر درد واقع ہوجاتا ہے۔ سائنس دان کے مطابق ٹھنڈی غذا کی وجہ سے خون کی رگ تنگ ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں دماغ پر گہرا اثر پڑتا ہے اور سردرد  ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

بشکریہ:  بڑائٹ سائڈ

Read Comments