لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نےسابق کپتان یونس خان اورشاہد آفریدی کودئیےجانےوالے1،1 کروڑ روپےایدھی فاؤنڈیشن کوعطیہ کرنےکا اعلان کردیا۔
گزشتہ شب لاہورمیں ہونےوالی ایوارڈزتقریب میں پی سی بی نےمصباح الحق کےساتھ شاہد آفریدی اوریونس خان کوبھی مدعو کیا تھا، تاہم دونوں سابق کپتانوں نےتقریب میں شرکت نہیں کی۔
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نےآفریدی اوریونس کی عدم شرکت پرافسوس کا اظہارکرتےہوئےکہا کہ دونوں پلئیرزبورڈ کےنہیں پوری قوم کےہیروہیں، اب ان کولائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کےساتھ دی جانےوالی ایک ایک کروڑروپےکی رقم ایدھی فاؤنڈیشن کوعطیہ کردی جائےگی۔
یونس خان نےبورڈ حکام کےرویےسےنالاں ہوکرایوارڈ تقریب میں شرکت نہیں کی ۔
ذرائع کےمطابق ،شاہد آفریدی تیسرےٹی 20میں شائقین کےسامنےگراؤنڈ کا چکرگزشتہ روزہونے والی تقریب میں شرکت سےمشروط کرنےپربورڈ سےناراض ہوگئےاورانہوں نےتقریب میں شرکت سےانکارکردیا۔