Aaj Logo

شائع 14 ستمبر 2017 06:31pm

سلمان نے 'ریس3' کیلئے حیران کن معاوضہ مانگ لیا

بولی وڈ میں پچھلے کافی عرصے سے پروڈیوسرز اور اسٹارز کے درمیان فلم  کے منافع کا حصہ دار ہونا عام ہے۔ 

اسی روایت پر عمل کرتے ہوئے نئی فلم 'ریس 3'  کے مرکزی اداکار سلمان خان نے  پروڈیوسرز سے ہوش ربا شیئر مانگ لیا ہے۔

رپورٹ  کے مطابق   حالیہ فلم 'ٹیوب لائٹ ' کے فلاپ ہونے کے باجود  سلمان نے 'ریس3'کیلئے فلم کے 70 فیصد  منافع  بطور معاوضہ مانگا ہے۔

یاد رہے کہ اے لسٹ  اداکار اپنی فلموں کا 50فیصد حصہ مانگتے آئے ہیں اور انہوں نے اپنی فلم خود پروڈیوس کی ہوتی ہے،  لیکن سلمان خان 'ریس 3' کے صرف مرکزی کردار نبھانے کا اتنا زیادہ حصہ مانگ رہے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سلمان خان نے فلم کیلئے  جیکولین فرنینڈس اور سدھارتھ ملہوتراکے ناموں کی سفارش کی ہے، تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی حتمی  اعلان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی  'ریس 3' اگلے سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

بشکریہ: مسکارا

Read Comments