دلچسپ تجزیوں، تبصروں اور گذشتہ سال سے اب تک پاناما کیس کے حوالے سے ہر چینل پر خبروں میں رہنے والے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ٹی وی چینلز ہی نہیں سوشل میڈیا پر بھی خاصے سرگرم دکھائی دیتے ہیں۔ چند روز پہلے لندن میں ہونے والی ایک تقریب میں شیخ رشید بھی مہمان تھے جہاں انہوں نے لمحات کو یادگار بنانے کیلئے تصاویر کا سہارا لیا اور ساتھ ہی اپنے چاہنے والے کو باخبر رکھنے کیلئے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر تقریب میں لی گئی چند تصاویر شئیر کیں۔ — Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) September 10, 2017 لیکن کچھ ناقدین نے ان تصاویر میں سے بھی کچھ نا کچھ تلاش کر ہی لیا، Sheikh Louis Vuitton launches his new line of Pindi Boyz handbags. (Pic via @omar_quraishi) pic.twitter.com/g8pCy4VL54 — NadeemFarooqParacha (@NadeemfParacha) September 12, 2017 اس تصویر میں شیخ رشید کے ہاتھ میں ایک ہینڈ بیگ ہے جو خواتین کے بیگ سے مماثلت رکھتا ہے، جسے سوشل میڈیا پر خوب اچھالا جا رہا ہے — Mumtaz Hayat Maneka (@Mumtazz_Maneka) September 12, 2017 A whatsitcalled Berkin? — Abbas Nasir (@abbasnasir59) September 12, 2017
جس کے بر عکس شیخ رشید نے سپریم کورٹ سے باہر اسی موضوع پر صحافی کے سوال پر جواب میں اس بیگ کو سگا بیگ قرار دیتے ہوئے قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کیا جواب دیا دیکھئے اس ویڈیو میں۔۔۔۔