کیا آپ نے کبھی مرغی کے گوشت پر پُر اسرار سفید لکیریں دیکھی ہیں؟ یہ مرغی کے گوشت پر پہلے کی بنسبت زیادہ نمایاں ہوتی ہیں تاہم یہ صحت کے لئے نقصان دہ نہیں لیکن ان لکیروں کا گوشت کے معیار پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ آج ہم آپ کو ان لکیروں کے نمایاں ہونے کی اصل وجہ بتائیں گے جس سے یقیناً آپ لا علم ہوں گے۔ نیشنل چکن کونسل کی اس معاملے کی تحقیقات کی جن کے بعد کچھ وجوہات سامنے آئیں ۔ سفید لکیروں کے باعث مرغی کے گوشت کا ذائقہ تبدیل ہو جاتا ہے اور چربی کے باعث بننے والی ان لیکروں کے نتیجے میں گوشت سخت ہو جاتا ہے۔ ان لکیروں کے وجہ سے گوشت کا معیار خراب ہو جاتا ہے اور اس میں غذائیت کم ہو جاتی ہے، اس کی اصل وجہ اب تک سامنے نہیں آ سکی ،لیکن ماہرین کے مطابق اسی مرغی کی نشونما میں خرابی ان لکیرون کا وجہ ہو سکتی ہے۔ یہ سفید لکیریں صحت پر منفی اثرات نہیں ڈالتیں مگر گوشت سخت ہو جانے کی صورت میں اسے کھانے میں دکت ضرور محسوس ہوتی ہے۔ بشکریہ: بزنس انسائیڈر