کچن میں استعمال ہونے والی اشیاء سے بہتر طریقے سے فائدہ اٹھانے کیلئے نیچے دی گئی سات ٹپس پر عمل کریں مکسر کو اچھے سے استعمال کریں مکسر کے بیٹر پر پیپر پلیٹ کا استعمال کریں تاکہ پھینٹنے کے بعد فاضل مواد ختم ہو جائے ۔ سبزیوں کو محفوظ رکھیں سلاد کے پتوں کو صاف رکھنے کے لئے انہیں رومال میں تہہ کر کے رکھیں ۔ اس عمل سے سبزیاں دوگنا تازہ رہتی ہیں۔ ناریل کھولنے کاطریقہ اوون کو 400 فارن ہائیٹ پر گرم کرنے کے بعد ناریل میں سوراخ کرکے اس کا پانی نکال لیں۔ اب ناریل کو 15 منٹ تک اوون میں رکھ دیں نتیجے میں ناریل خود ہی ٹوٹ جائے گا۔ کیلوں کا ذخیرہ کرنا کیلوں کو اکٹھا رکھنے کے بجائے انہیں ہمیشہ الگ الگ رکھیں۔ اسی طرح کیلے کے اوپری حصہ کو پلاسٹک سے باندھ کر فریج میں رکھنے سے انہیں دیر تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فرائی پین کو صاف رکھیں فرائی پین پر لگے دھبوں کوبا آسانی صاف کرنے کے لئے اسےسرکہ ملے ابلتے ہوئے پانی میں رکھیں۔اس طرح آپ کا ٹائم اور محنت دونوں بچ جائیں گے۔ آنسو نکلے بغیر پیاس کاٹنا اپنی آنکھوں کو پیاز کے اثر سے بچانے کے لئے جہاں پیاز کاٹی جا رہی ہے وہاں لیموں کا جوس جھڑک دیں۔ ٹوٹھ پیسٹ کا استعمال اگر آپ کو لگتا ہے کہ برش پر زیادہ ٹوٹھ پیسٹ لگانے سے دانت زیادہ صاف ہوتے ہیں تو دوبارہ سوچ لیں، کیونکہ ایک تحقیق کے مطابق ایسا کرنے سےدانت سفید ہونے کے بجائے پیلے اور خراب پڑ سکتے ہیں۔ بشکریہ: برائٹ سائڈ