Aaj Logo

شائع 07 ستمبر 2017 11:25am

وہ 8غذائیں جو آپ کے میٹابولزم کا فائدہ پہنچاتی ہیں

وزن کا بڑھنا ہر شخص کے لئے پریشانی کا باعث بنتا ہے، اور اسی وجہ سے لوگ اپنے  کھانے پینے کی چیزوں میں احتیاط کرنے لگتے ہیں کہ وہ دن بھر میں کوئی ایسی چیز نہ کھا لیں جو وزن میں  اضافہ باعث بنے  اور ساتھ ہی  صحت کے لئے بھی نقصان دہ ثابت ہو۔

آج ہم آپ کو کچھ ایسی غذاؤں کے بارے میں  بتانے جارہے ہیں جو آپ کے میٹابولزم کی کارگردگی کو بڑھا  نے اور بہتر بنانے میں مددغار ثابت ہوتی ہیں۔

مرغی

میٹابولزم کی رفتار بڑھا نے کے لئے سب سے مفید غذاء  مرغی کا گوشت ہے جس میں سب سے اہم حصہ سینے کا گوشت مانا جاتا ہے۔ اس حصے   میں چکناہٹ کم اور غذائیت زیادہ ہوتی ہےاس غذاء کا استعمال جم  سے آنے کے بعد جسم  میں پیدا ہونے والی کمزوری کو بھرپور انداز میں پورا کرتا ہے کیونکہ اس میں وہ تمام پروٹینز موجود ہوتے ہیں جو آپ میں قوت بڑھاتے ہیں۔

کافی

کافی کو عام طور پر لوگ شوقیا یا نیند بھگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں لیکن آپ کو یہ جان  کر حیرت ہو گی کہ  اس کا استعمال میٹابولزم کی شدت کو بڑھا دیتا ہے۔  صبح میں کافی کا ایک کپ آپ کے جسم سے اضافی چربی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

بران رائس

بران رائس بھی آپ کے جسم کے لئے بیحد مفید ہیں ، یہ سفید چاولوں کے مقابلے میں  آپ کی صحت پر مثبت اثرات ڈالتے ہیں ، کھانےپینے میں جو کا دلیہ ، بران رایس کا استعمال جاری رکھا جائے تو میٹابولزم بڑھتا ہے۔

پالک

پالک  دیگر سبزیوں کی طرح فائبر سے مالا مال غذاء ہے۔ اس سبزی میں ائرن کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے،   یہ  نیوٹریشن خون کے خلیات کے ذریعےآپ کے جسم کو اکسیجن فراہم کرتاہے جس کے نتیجے میں آپ صحت مند اور توانا رہتے ہیں۔

مرچیں

جن افراد کو مرچیں پسند ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اپنے کھانے میں مزید مرچیں شامل کر لیں کیونکہ یہ ان کے لئے نقصان دہ نہیں بلکہ فائدے  مند ہے، مرچیں جسم میں موجود  چکنائی کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں ، ان کا استعمال آپ کے جسم سے اضافی چربی جلا دیتا ہے ساتھ ہی  میٹابولزم کو بڑھا دیتا ہےاور ساتھ ہی  آپ کی بھوک بھی کم ہو جاتی ہے۔۔

مچھلی

مچھلی  میں پروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، ہم عام طور پر ہفتے میں دو یا تین بار مچھلی کھاتے ہیں یا مہینوں میں ایک بار لیکن محققین کے مطابق ہمیں اپنے روز مرہ کھانوں میں ایک   سمندری  غذاء ضرور شامل کرنی چاہئے۔ مچھلی میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے لبریز ہوتی ہے  جس کے بدولت  میٹابولزم کی کاگردگی بہتر ہوجاتی ہے۔

لہسن

لہسن ہمارے روز مرہ کھانوں کا ااہم حصہ ہے کھانوں کا منفرد ذائقہ  لہسن کے بنا ممکن نہیں ،  لیکن آپ کو یہ جان کر یقینا ً حیرت ہو گی کہ لہسن آپ کے جسم میں چکناہٹ کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتاہے ۔ نیوٹریشن ریسرچ اینڈ پریکٹس کا ایک مطالعے کے مطابق  وہ خواتین جو اپنی خوراک میں لہسن کا استعمال کرتی ہیں اور ساتھ  میں ورزش بھی کرتی ہیں ان کا وزن اور جسم کی چکناہٹ حد درجہ کم ہوتی ہے۔

زیتون کا تیل

میٹابولز م  بڑھانے مین زیتون کے تیل کا کردار بیحد اہم ہے یہ تیل دل کے لئے بہت مفید ہے 2008 میں کئے گئے ایک  مطالعے کے مطابق   کچھ افراد پر تجربہ کیا گیا اور ناشتہ میں انہیں تین قسم کے تیل سے بنی خوراک دی گئی جس میں زیتون کے تیل والی خوراک میٹابولزم اور جسم سے چکناہٹ ختم کرنے کے لئے سب سے مفید ثابت ہوئیں۔

بشکریہ: چیٹ شیٹ

Read Comments