ڈیواس:امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا ہے کہ ترکی داعش کے خلاف اہم کردار ادا کرسکتا ہے، وہ ان کا قریبی اتحادی ہے۔تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈز کے تفریحی مقام ڈیواس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا کہ ترکی داعش کے خلاف کلیدی کردار ادا کر سکتاہے،ان کا کہنا تھا کہ ترکی کا محل وقوع انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیردفاع نے مزید کہا کہ وہ داعش کو شکست سے دوچار کرنا چاہتے، اس حوالے سے وہ دہشت گردوں کی خاتمے تک جنگ لڑنے کیلیے تیار ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ وہ شام اور عراق سے داعش کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔
ڈیواس:امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا ہے کہ ترکی داعش کے خلاف اہم کردار ادا کرسکتا ہے، وہ ان کا قریبی اتحادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈز کے تفریحی مقام ڈیواس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا کہ ترکی داعش کے خلاف کلیدی کردار ادا کر سکتاہے،ان کا کہنا تھا کہ ترکی کا محل وقوع انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
وزیردفاع نے مزید کہا کہ وہ داعش کو شکست سے دوچار کرنا چاہتے، اس حوالے سے وہ دہشت گردوں کی خاتمے تک جنگ لڑنے کیلیے تیار ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ وہ شام اور عراق سے داعش کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔