آپ کی کچھ عادات آپ کوخطرناک بیماریوں تک لے جاسکتی ہیں ۔ ایسی ہی کچھ عادتیں ہم آپ کو بتائیں گے جن سے بچنا ضروری ہے۔
پوری نیند نہ کرنا
جب آپ سو تے ہیں تو آپ کا جسم آپ کی قوت مدافعت ان حصوں کو مضبوط کرتا ہے جو نئے بیکٹیریا ور وائرسز پر حملے کے بہترین طریقے سیکھتا ہے۔ یورپین فزیولوجی جرنل کی تحقیق کے مطابق اگر آپ ضرورت کے مطابق نیند حاصل نہیں کر رہے ہیں تو آپ کے جسم کو بیماریوں کے خلاب مؤثر طریقے سے لڑنے کا موقع نہیں مل تا۔
پورا دن بیٹھے رہنا
ورزش کی کمی کی وجہ سے آپ زیادہ عرصہ بیمار رہتے ہیں۔ برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن کے ایک مطالعے کے مطا بق نظامِ تنفس کے اوپری حصے کے انفیکشنزان لوگوں میں 42 فیصد زیادہ دیکھے گئے جو ہفتے میں ایک بار ورزش کرتے ہیں۔
ہمیشہ ذہنی دباؤ کا شکار رہنا
کسی وقت دباؤ کا ڈیڈلائن چھو لینا زیادہ نقصان دہ نہیں ہوتا لیکن اگر آپ نے آفس کے بعد بھی خود کو اپنے کام کے دباؤ کا شکار رکھا، تو ہوسکتا ہے آپ خود کو بیمار کرنے جارہے ہیں۔ایک مخصوص واقعے کا دباؤ آپ کی قوت مدافعت کیلئے ملے جلے نتائج رکھتا ہے ۔یہ آپ کے جسم کے دفاع کو انفیکشن اور زخم کے سامنے رکھتا ہے لیکن سوجن کا باعث بھی بن سکتا ہے۔جبکہ دیر پا دباؤآپ کی قوت مدافعت پر خطرناک اثرات مرتب سکتا ہے۔
گلا خراب ہونے کی صورت میں فوری طور پر اینٹی بائیوٹک لینا
اینٹی بائیوٹکس آپ کے جسم میں آپ کے قوت مدافعت اور بیکٹریہ(اچھے اور برے) کے درمیان رکاوٹ پیدا کرتا ہے۔ امریکن جرنل آف ہیومن جنیٹکس کی ایک رپورٹ کے مطابق چوہوں پر ہونے والے تجربے سے یہ ثابت ہوا ہے کہ اینٹی بائیوٹکس بیماریوں سے لڑنے والےمخصوص وائٹ بلڈ سیلز اور ان مالیکیولزجو قوتِ مدافعت کوبڑھانے والے پروٹینز کو محرک کرتےہیں کو ختم کردیتی ہیں۔
وزن کا زیادہ ہونا
صحت مند وزن آپ کو نہ صرف فٹ محسوس کراتا ہے بلکہ آپ کو بے شمار بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔ موٹاپا ایک قسم کی خراب غذا کھانے کی زیادتی ہےاور یہ آپ کے جسم کے وائٹ بلڈ سیلز کو بدل سکتے ہیں۔پیٹ کی چکنائی اور آپ کے اعضاء کے گرد چکنائی آپ کی قوتِ مدافعت کو پورے جسم میں موجود چکانائی سے زیادہ متاثر کرتی ہے۔
Rd.com بشکریہ