آئیے جانتے ہیں کہ ان بولی وڈ اداکاروں کے اصلی نام کیا ہیں۔
کترینہ کیف
بولی وڈ میں باربی ڈول کے نام سے جانی جانے والی کترینہ کیف کا اصل نام کیٹ ٹرکوٹے ہے۔
بولی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کا اصل نام راجیو بھاٹیا ہے۔
بولی وڈ انڈسٹری میں سنی لیون کے نام سے جانی جانے والی اداکارا کا حقیقی نام کرنجیت کور وہرا ہے۔
بولی وڈ کے نواب سیف علی خان کا حقیقی نام ساجد علی خان پتودہ ہے انہوں نے بھی بولی وڈ میں کامیابیاں سمیٹنے کے لئے اپنا نام تبدیل کیا۔
سنی دیول
سنی دیول کا اصل نام اجے سنگھ دیول ہے۔
سنی دیول کے چھوٹے بھائی بوبی دیول کا اصل نام وجے سنگھ دیول ہے۔
بولی وڈ کے بھائی سلمان خان کا اصل نام عبدالراشد سلیم خان ہے۔
ملیکا شراوت
آئٹم سونگ کوئین ملیکا شراوت کا حقیقی نام ریما لامبا ہے۔
جذباتی ڈائیلاگز انتہائی خوبصورتی کے ساتھ نبھانے والے اجے دیوگن کا اصل نام ویشال دیوگن ہے۔
ساؤتھ انڈین اداکار رجنی کانتھ کا اصل نام شیوا جی راؤ گائیکود ہے۔