بولی وڈ کو انڈسٹری نہیں بلکہ ایک فیملی کہا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس انڈسٹری میں بیشتر اداکار ایسے بھی ہیں جو واقعی ایک دوسرے کے رشتے دار ہیں اور ایک ہی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں آج ہم آپ کو انہی بولی وڈ اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن کا ناطہ اس انڈسٹری سے ہی ایک فیملی کا نہیں ہے بلکہ وہ حقیقت میں بھی ایک ہی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ سونم کپور اور رنویر سنگھ سونم کپور کی نانی اور رنویر سنگھ کے دادا آپس میں بہن بھائی لگتے ہیں اور اسی کی وجہ سے یہ دونوں آپس میں کزن ہیں۔ فرحان اختر اور فرح خان جاوید اختر کی پہلی بیوی ہنی ایرانی فرحان اختر اور ظویا اختر کی ماں ہیں اور مینکا ایرانی فرح خان اور ساجد خان کی ماں ہیں جو آپس میں حقیقی بہنیں ہیں۔ رانی مکھرجی اور سیمی گریوال سیمی نے خود تو شادی نہیں کی لیکن وہ یش راج مرحوم کی بیوی پمیلا کی فرسٹ کزن ہیں سیمی کی ماں دارشی اور پمیلا کے والد موہندر سنگھ سیبیلنگز ہیں تو یہ دونوں بھی آپس میں کزن ہوئیں۔ کرن راؤ اور آدیتی راؤ حیدری عامر خان کی اہلیہ کرن راؤ اور آدیتی راؤ کا تعلق رائل فیملی سے ہے یہ دونوں بھی آپس میں کزن ہیں۔ سوناکشی سنہا اور پوجا روپیرل سوناکشی اور پوجا بھی آپس میں کزن ہیں دونوں کی دادیاں آپس میں بہنیں ہیں۔ عامر خان اور علی ظفر مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور پاکستان کے گلوکار علی ظفر بھی آپس میں رشتہ دار ہیں۔ علی ظفر عامر خان کے بہنوئی ہیں کیونکہ ان کی اہلیہ عائشہ فضلی عامر خان کی کزن ہیں۔ موہنیش بہل اور کاجول موہنیش اداکارہ نوتن کے بیٹے ہیں اور کاجول تنوجا کی بیٹی ہیں اس طرح یہ بھی آپس میں کزن لگے۔ روہت روئے اور شرمن جوشی ٹی وی اداکار روہت روئے نے مانسی جوشی سے شادی کی جو شرمن جوشی کی بہن ہیں یہ دونوں پریم چوپڑا کے بھی رشتے دار ہیں۔ شبانہ عظمی اور تبّو تبّو کے والد جمال ہاشمی بھائی ہیں شبانہ عظمی کے اس طرح یہ دونوں بھی آپس میں رشتہ دار ہیں۔ انو ملک اور ارمان ملک ارمان ملک ڈیبو ملک کے بیٹے ہیں اور ڈیبو ملک انو ملک کے بھائی ہیں۔ Thanks to wittyfeed