Aaj Logo

شائع 15 اگست 2017 03:05pm

کم سونا بچوں میں ذیابیطس کا سبب ہو سکتا ہے: تحقیق

محققین کی رپورٹ کے مطابق وہ بچے جو کم سوتے ہیں انہیں ٹائپ 2ذیابیطس کے خطرات زیادہ لاحق ہوتے ہیں۔

پہلے کی جانے والی متعدد تحقیق میں بڑوں میں کم نیند اور ذیابیطس کے درمیان تعلق واضح کیا گیا تھا لیکن یہ بچوں کے متعلق یہ تحقیق محدود تھی۔

برطانوی محققین نےنو اور 10برس کے4525 مختلف لسانی پس منظر رکھنے والے بچوں کا مطالعہ کیا۔ ان کے والد ین کے مطابق وہ ہر رات 10گھنٹے کی نیند لیتے تھے، اوسطاً 95فیصد بچوں کی نیند آٹھ سے 12 گھنٹے کے درمیان تھی۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ کم سونے سے بچوں کے باڈی ماس انڈیکسز ، انسولین کی مدافعت اور گلوکوز کی ریڈنگز بڑھی ہوئی تھی۔ یہ تینوں علامات ٹائپ 2ذیابیطس لاحق ہونے کے خطرہ رکھتی ہیں۔

روزانہ کے نیند کے دورانیے میں ایک گھنٹے کے اضافے سے بی ایم آئی 0.2اور انسولین  کی مدافعت میں 3 فیصد کمی آئی تھی۔

تعلق کی وجوہات ابھی واضح نہیں ہیں لیکن محققین کا کہنا ہے کہ خراب نیند آپ کی بھوک کو متاثر کرسکتی ہے اور زیادہ کھانے اور موٹاپے کی جانب لے جاسکتی ہے۔

nytimes بشکریہ

Read Comments