ایک مطالعاتی تحقیق کے مطابق موت کے بارے میں زیادہ سوچنے والے لوگ تصوراتی کہانیاں اور فلمیں زیادہ دیکھتے ہیں۔ امریکی ریاست میری لینڈ کی سیلسبری یونیورسٹی کے لانس گاربن کے مطابق موت کے خیالوں میں کھوئے رہنے والے لوگ ہیری پوٹر سیریز کو بار بار دیکھتے اور پڑھتے ہیں، یہ خیالات ان کیلئے کاپی میکینزم کا کام کرتے ہیں۔ ہیری پوٹر سیریز میں موت کو ایک پئیار کی نشانی کے طور پر دکھایا گیا ہے، جس میں بچپن میں ماں باپ کے مرنے کے بعد خود کا سنبھالنے والے ہیری پوٹر کو ایک ہیرو بنا کر دکھایا گیا ہے۔ اسی لئے موت کے خیالوں میں کھوئے لوگ اسے بار بار پڑھتے ہیں۔ محققیقین نے 400 سے زائد کالج کے طالب علموں کے مطالعے کے دوران ان سے پوچھا کہ انہوں نے کتنی بار اس کو پڑھا یا دیکھا ہے؟ اس کے بعد ان سے دیگر سوالوں کے ساتھ ساتھ یہ بھی پوچھا کہ ان کے خیال میں موت کی کیا اہمیت ہے؟ نو سے زائد بار ہیری پوٹر سیرسیز پڑھنے والوں اور 30 سے زائد بار اس کی فلم دیکھنے والوں نے بتایا کہ اس فلم میں موت کا اہم کردار ہے۔ جن لوگوں نے کہا کہ وہ یہ فلم اور کتاب اپنی الگ پہچان بنانے کے نظریے سے دیکھتے اور پڑھتے ہیں ، ان میں موت کے حوالے سے بہت زیادہ آگاہی ہے۔ بشکریہ ٹائمز آف انڈیا