آج کل اے ٹی ایم مشین کا استعمال تقریباً ہر انسان کرتا ہی ہے، یہ ایک ضرورت بن چکی ہیں۔ لیکن کچھ دھوکے بازوں اور چوروں کیلئے پیسے کمانے کا آسان زریعہ بھی بن گئی ہیں۔ ہیکرز مختلف طریقے استعمال کر کے اے ٹی ایم مشینوں سے آپ کی معلومات چوری کرتے ہیں اور پھر ان کا استعمال کرتے ہوئے آپ کا اکاؤنٹ خالی کردیتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ ہیک ہوچکی اے ٹی ایم مشنوں کی پہچان کیسے کی جائے؟ ہیکرز اس کیلئے تین مشہور طریقے استعمال کرتے ہیں۔ اسکیمرز، کیمرا اور کور پلیٹ۔ ٭ اسکیمرز یہ ایک ڈیوائس ہوتی ہے جو تقریباً نظر نہ آنے کے براربر ہوتی ہے۔ اسے کارڈ سلوٹ پر لگایا جاتا ہے۔ یہ اسکیمرز آپ کے کارڈ پر موجود میگنیٹک ٹیپ سے انفارمیشن کاپی کرنے کا کام کرتے ہیں۔ ٭ کیمرا مشینوں پر ایسی جگہ چھوٹے کیمری لگا دئے جاتے ہیں جہاں سے آپ کے کارڈ کی پن آسانی سے دیکھی جاسکے۔ اس سے بچنے کیلئے ہمیشہ پن انٹر کرتے وقت اس پر ہاتھ رکھ لیں۔ ٭ کور پلیٹ