ہم روزانہ اچھے خاصے سوتے ہیں لیکن جب صبح اٹھتے ہیں تو ہمارا منہ سوجا ہوا ہوتا ہے۔ ہم اس صورت حال سے جلد از جلد چھٹکارا پانے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ ہمیں گھر سے باہر نکلنا ہوتا ہے۔ صرف چہرا ہی نہیں بلکہ جسم کے کسی بھی حصے میں ہونے والی سوجن مشکل میں مبتلا کردیتی ہے۔ اس سے چھٹکارا پانے کا آسان طریقہ ان غذاؤں کا استعمال ہے جو سوجن ختم کرنے یا اسے روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ یہاں آپ کو دس ایسی ہی غذاؤں کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔ ٭ سیب دن بھر میں دو یا چار سیب کھانے سے آپ سوجن سے بچ سکتے ہیں۔ یہ آپ کو توانائی فراہم کرتے ہیں، خون بڑھاتے اور وزن کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔ ٭ ہرا دھنیا ہرا دھنیے کا سلاد سوجن کو گارنٹی کے ساتھ ختم کرتا ہے۔ اس کی غذائیت سُکھانے، جمانے یا لمبے عرصے رکھنے کے باوجود بھی کم نہیں ہوتی۔ اس میں کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں جبکہ پروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ ٭ بیریاں کسی بھی قسم کی بیری چاہے وہ چیری ہو، رس بھری ہو یا پھر اسٹرا بیری۔ تمام پوٹاشئیم اور میگنیشئیم سے مالا مال ہوتی پیں۔ ان کا تازہ استعمال صحت بخش ہوتا ہے اور یہ سوجن کو بھی کم کرتی ہیں۔ ٭ بک ویٹ یہ کوئی لذیذ آپشن نہیں ہے لیکن رات کے کھانے میں اس کا استعمال آپ کی صبح کو تازگی بھرا بنا دیتا ہے۔ ٭ خشک خوبانی یہ آپ کے جسم میں موجود تمام غذائی کمنیوں کو پورا کردیتی ہے۔ اس کا استعمال جسم کی سوجن کو چند گھنٹوں میں ختم کردیتا ہے۔ ٭ کروندا/ کران بیریز بنا چینی ملائے اس کا پانی پینے سے سوجن کم ہوجاتی ہے ساتھ ہی یہ جسم سے زہریلی مواد کو بھی خارج کرتی ہیں۔ اسے خشک بھی کھایا جاسکتا ہے اور تازہ بھی۔ ٭ کھیرا کھیرا آپ کے جسم میں غذائیت کا خزانہ پیدا کردیتا ہے۔اس کا شربت موٹابا ختم کرتا ہے جبکہ اس سے جلد بھی اچھی ہوجاتی ہے۔ ٭ تربوز تربوز پانی کے ساتھ ساتھ وٹامنز کی ضرورت کو بھی پورا کردیتے ہیں۔یہ جسم کو صاف کرتے ہیں۔ ٭ بینگن یہ سوجن سے مقابلہ کرنے میں مدد کرتا ہے۔ بینگن جسم سے خشکی کا باعث بننے والے زائد نمک کو نکالتا ہے۔ اس کو کچا کھانے سے گریز کریں کیونکہ اس میں الکولائڈ سولالین جیسا زہریلا مواد شامل ہوتا ہے۔ ٭ بیل پیپر/ شملہ مرچ شملہ مرچ کی یہ قسم لذیذ، خوبصورت اور پوٹاشئیم سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتی ہے۔ اسے کچا کھائیں تو یہ سوجن کو بھی ختم کر دیتی ہے۔ بشکریہ برائٹ سائیڈ